معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیر اعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی ترقی کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت ملکی صنعتی ترقی پر نجی شعبے کی قائم کردہ کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس میں کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے مشیر محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور ثاقب شیرازی کی قیادت میں صنعتی ورکنگ گروپ میں شامل صنعتکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں جن کو وزیر اعظم نے سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں، ملکی صنعتی ترقی کیلئے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کاروباری برادری کی جانب سے صنعتی ترقی کیلئے عرق ریزی سے تیار کی گئی تجاویز کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تجاویز کا بغور جائزہ لینے کے بعد عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل وقت میں حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں معاونت کی، اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی معاشی سمت بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہےمگر ملکی ترقی کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی۔

اجلاس کو پاکستان کی صنعتی ترقی اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پالیسی تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں ملکی صنعت کی مسابقت میں اضافے کیلئے خطے کے ممالک سے موازنہ بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ان تجاویز کو سراہتے ہوئے معیشت کے دیگر شعبوں کے حوالے سے سفارشات کے ساتھ ان تجاویز کو ملا کر قومی پالیسی فریم ورک میں شامل کرنے اور متعلقہ حکام کو ان پر عملدرآمد کیلئے تفصیلی جائزے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

ڈونیٹسک میں یوکرین کا بھاری جانی نقصان

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے جوابی حملوں کے بعد روسی فوج نے اعلان

چین اور شام کی قربت تل ابیب کی گھبراہٹ کا باعث کیوں؟

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین اور شام نے خاص طور پر تعمیر نو کے شعبے

بائیڈن انتظامیہ کی بن سلمان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کی کوشش

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ بن سلمان کی سعودی عرب

کیا اسرائیل واقعی طاقت حاصل کر رہا ہے؟

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: اپنے مضمون بعنوان "کیا اسرائیل جیت گیا ہے؟” میں لبنانی

منظم شیطانی مافیا(6) سعودی دانشوروں کے شہ رگ پر قید کی تیز دھار والی تلوار

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عدالتوں میں غیر قانونی حیلے بہانوں سے طویل قید کی

بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: حریت کانفرنس

?️ 10 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

6 ججز کے خط کے معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس جاری

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 ججز کے خط کے معاملے پر اسلام

شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار

?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے