معاشی اصلاحات سے ملک میں اقتصادی ترقی ہوئی ہے

عمران خان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے باعث ملک میں معاشی ترقی ہورہی ہے، حکومت دیرپا معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، کورونا کے باوجود اقتصادی اصلاحات کامیاب رہیں،مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ترقی بہت ضروری ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے صعنتکارعقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ مشیرخزانہ شوکت ترین بھی ملاقات میں شریک تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں دیرپا معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں، کورونا کے باوجود ملک میں اقتصادی اصلاحات اصلاحات کامیاب رہیں، معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملک بھی معاشی بہتری آرہی ہے۔

اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ملک میں صنعتی ترقی اور اقتصادی ترقی سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔دوسری جانب دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں،معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا،ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں،مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ،اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔
شوکت ترین نے کہاکہ وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا،تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے،پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے،گذشتہ 2 سالوں میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی،پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے،پاکستانی تاجروں کیلئے تجارتی مواقع بھی پیدا ہوئے۔

مشہور خبریں۔

اسٹریٹجک کونسل آف فارن ریلیشنز کا تعزیتی پیغام

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل نے ایک پیغام میں ایران کے

نوجوان فلسطینی صہیونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنا

🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:      فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح

سعودی ولی عہد کا علاقائی مسائل کی تلاش کے لیے وقتاً فوقتاً دورہ

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  بعض باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب

دو سال میں پہلی بار مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا

🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مارچ میں 2 سال بعد

رمضان المبارک کے دوران سعودی حکام کی جانب سے آزادی اظہار کے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے رمضان کے مقدس مہینے میں

ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع منصوبے کی تفصیلات؛ 5 اہم سوالات کے جوابات

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے نے عالمی سطح

ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ کی اچانک موت واقع ہوگئی

🗓️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)  برطانیہ کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے

ٹرمپ کے حامی کون لوگ ہیں؟ بائیڈن کا اظہار خیال

🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات سے 6

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے