مظفرآباد، جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح میرے لیے اعزاز ہے۔ وزیراعظم

?️

مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا۔

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکالوجی اینڈ ریڈیو تھراپی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں، کینسر ہسپتال سے مقامی سطح پر بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی، میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوا، اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کیلئے کینسر کا علاج کتنا مشکل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شاندار ادارے کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز ہے، جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام اہم سنگ میل ہے، عوامی فلاح کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال لائق تحسین ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا اور حکام نے اُنہیں شعبوں کے بارے میں مکمل بریف بھی کیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تمام تجارتی مذاکرات معطل

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے

آئی اے ای اے ڈیمونا کو کیوں نہیں دیکھ رہی لیکن ایران کی ایٹمی تنصیبات کو گھور رہی ہے؟

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: لبنانی فرانسیسی تجزیہ کار آندرے شامی نے بین الاقوامی ایٹمی

سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی

?️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری

امریکہ کی اسرائیل کو اف-۱۵ فروخت پر شدید تنقید، فلسطینی حقوق کے حامی برہم

?️ 31 دسمبر 2025 امریکہ کی اسرائیل کو اف-۱۵ فروخت پر شدید تنقید، فلسطینی حقوق

پارٹی میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پارٹی میں بڑھتے ہوئے اختلافات پر بانی پی ٹی آئی

ایران کے ساتھ مذاکرات کا دعویٰ کرنے کا ٹرمپ کا مقصد کیا ہے؟

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: محمد بن سلمان کے وائٹ ہاؤس  میں موجودگی کے دوران صدر

طالبان پر تنقید کرنے کے جرم میں افغان پروفیسر گرفتار

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان میں طالبان نے حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں

یمنیوں کا متحدہ عرب امارات کو سبق؛دارالحکومت کو لرزا دیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا جواب دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے