مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے قیام کے اعلان کا عندیہ دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نئی پارٹی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک تجویز ہے کہ انتخابات کے بعد پارٹی کا اعلان ہو، لیکن میرا خیال ہے کہ الیکشن سے پہلے اعلان کرنا چاہیے، اکتوبر میں پارٹی کا اعلان کردیں گے۔

سینیٹ میں اہم تبدیلیوں کا انکشاف کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سینیٹ میں تبدیلیوں کی سرگوشیاں شروع ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرگوشیاں ہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل ہی سینیٹ میں تبدیلی آئے تاکہ وہ مطمئن رہیں، ہو سکتا ہے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو چیئرمین سینیٹ بنایا جائے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی 100 فیصد ڈیل کے تحت ہے، مسلم لیگ (ن) اپنا بیانیہ ضائع کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک بیان دیا اور 2 دن کے اندر شہباز شریف ان کے پاس پہنچ گئے، اس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اپنا پورا کا پورا مؤقف تبدیل کرلیا۔

سابق سینیٹر نے پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات تھیں، وہ پوری نہیں ہوئیں، اس لیے وہ سیخ پا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال نے ایسا پلٹا کھایا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والے باپ پارٹی کے اراکین مسلم لیگ (ن) اور استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور نئی سیاسی جماعت میں شمولیت پر سیاستدانوں کو قائل کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملکی سیاست کو ایک دو نئی سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسمٰعیل متعدد بار مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ہمراہ ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے عنوان سے ایک علیحدہ پلیٹ فارم کے تحت متعدد سیمینارز منعقد کروا چکے ہیں۔

پارٹی پالیسی سے اختلاف رکھنے والے تینوں رہنماؤں کے حوالے سے حالیہ کچھ عرصے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ تینوں جلد ایک نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی صدر کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر اور ان

تحریک لبیک پاکستان پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے

ابھی شروعات ہے آگے دیکھو ہوتا کیا ہے

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:مشہور صہیونی ماڈل شائی زانگو نے مقبوضہ بیت المقدس کے یروشلم

پوپ فرانسس نے مغربی ایشیا میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کے کیتھولکس کے رہنما پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں

امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے:آکسیوس

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ

تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے: فواد چوہدری

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج دوسرا سیمی فائنل

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلائے کا مطالبہ

?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال

نواز شریف کیلئے ’وی آئی پی پروٹوکول‘ پر پی ٹی آئی کی کڑی تنقید

?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے