?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ گئے، دورے کے موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔
بدرعبدالعاطی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، مصری وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدرعبدالعاطی کا دورہ پاک مصر قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، معزز مہمان کا دورہ علاقائی امور پر مسلسل رابطہ کاری کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ ایران، امریکا جنگ رکوانے میں سفارت کاری کے مشن کے تحت اسلام آباد میں 29 اور 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان سمیت ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
اجلاس خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کرنا ہے، مذاکرات کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور جنگ کے خدشات کو کم کرنا۔


مشہور خبریں۔
فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت، علما کردار ادا کریں۔ وزیراعظم
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ
دسمبر
انسانی ہاتھوں کے ’فنگر پرنٹس‘ مختلف نہیں ہیں، مصنوعی ذہانت کا دعویٰ
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: سائنسدان، محققین اور عام انسان برسوں سے یہی مانتے آئے
جنوری
صیہونی مصنف: غزہ اسرائیل کا ویتنام ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی مصنف نے غزہ جنگ میں فوجی تعطل کا حوالہ
مئی
یوکرین کو 2.5 بلین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کے
جنوری
فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 10 فیصد اضافہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیاسی طور پر ناموافق حالات کے
مارچ
یوکرائن حکومت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی
مارچ
صیہونی ہلاکتوں کی تعداد
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسرائیل کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے طوفان الاقصی میں
اکتوبر
یوم یکجہتی کشمیر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام
?️ 5 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر
فروری