🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجو دہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا نبی مانتے ہیں، انہیں اللہ پاک نے کئی معجزات سے نوازا تھا، قرآن پاک میں حضرت عیسیٰؑ کی والدہ حضرت مریم علیہ السلام کا ذکر بھی موجود ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر آج قتل کا بازار گرم ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسیحی برادری بستی ہے، انہیں چاہیے کہ خون کی اس ہولی کو ختم کروانے کے لیے اپنا پورا زور لگائیں، مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے امن کے مشن پر عمل کروانے کے لیے کوششیں کرے۔
انہوں نے کہا کہ میں اور میرے بڑے بھائی نواز شریف، ہم دونوں مشنری اسکولوں سے پڑھے ہوئے ہیں، آج ہماری استاد مس پاؤل دنیا میں موجود نہیں، لیکن آج کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ مل کر امن اور ترقی کو فروغ دیں، تفریق در تفریق کا خاتمہ کریں، تحمل اور برداشت سے کام لیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، ان کا احترام کرنا چاہیے، محبت اور شفقت سے پیش آنا چاہیے، تاکہ وہ بھی خود کو ملک کا برابر کا شہری سمجھیں، اور وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈال سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور اس کے بعد ہر شعبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں، خواہ وہ پاکستان کی جنگیں ہوں، سرکاری اداروں میں فرائض انجام دینے کی بات ہو، یا کوئی دوسرا محاذ، سیسل چوہدری اور جسٹس کارنیلئس کو کون نہیں جانتا؟ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ اور قائداعظم، دونوں کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر ہے، اس وجہ سے اس دن کی اہمیت ہمارے لیے مزید بڑھ جاتی ہے۔
شہباز شریف نے بابائے قوم قائد اعظمؒ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں اور ان کی کا تحفظ ہماری ترجیح رہی ہے، آپ سب پاکستان کے قابل فخر، برابر کے شہدی ہیں، آپ کی ترقی کا سفر اور بہتری ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لہٰذا آج میں آپ کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی نہ صرف ہمیں عزیز ہے بلکہ ہماری ذمہ داری ہے، جسے بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
سانحہ سیالکوٹ: ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ
🗓️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانے والے ملک
دسمبر
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی
دسمبر
ہم کسی لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں
🗓️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر
نومبر
ٹیلی کام کمپنیوں، ٹیکنالوجی فرمز کی سرمایہ کاری، کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے لگی
🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: پاکستان میں کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی
فروری
غزہ جنگ کا امریکی اور صیہونی بنیادی مقصد
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ میں امریکہ کی عملی حمایت، زمینی حقائق اور
اکتوبر
انصاراللہ کے میزائلوں کی جگہ امریکی فلم؛یمن میں جارحیت پسندوں کی بوکھلاہٹ
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:یمن میں سعودی جارح اتحاد اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے
جنوری
بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں این آئی اے کے26مقامات پرچھاپے
🗓️ 6 اکتوبر 2024جموں: (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے
اکتوبر
پاکستان کا افغانستان کو 5 ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان
🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان
اکتوبر