?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا آج علاقائی وعالمی امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتی ہے جب کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دہائیوں سے جاری محرومیاں عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہیں، ان خطوں میں حقِ خودارادیت کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج جب دنیا میں قانون کی حکمرانی اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے درمیان ایک معرکہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف تاریخ کی درست سمت میں کھڑا ہے بلکہ عالمی اور علاقائی استحکام میں اپنا بھرپور کردار بھی ادا کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ بھی پاکستان کے متوازن تعلقات ہیں۔
مزید کہا کہ دنیا اب پاکستان کو مسائل کے حل میں ایک شریکِ کار کے طور پر جانتی ہے۔ دنیا آج علاقائی اور عالمی امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتی نظر آتی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے ہمیشہ عالمی امن اور انصاف کے لیے بھرپور آواز بلند کی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی امن کے لیے جرات مندانہ مؤقف اپنایا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے دنیا بھر میں امن، جمہوریت، خواتین کے حقوق اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دہائیوں سے جاری محرومیاں عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہیں، ان خطوں میں حقِ خودارادیت کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے ہمیشہ عالمی امن کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ہماری طویل خدمات، قدرتی آفات اور تنازعات سے متاثرہ ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنا اور عالمی سطح پر مکالمے اور تعاون کی حمایت ہمارے اسی عزم کا حصہ ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ امن، برداشت، رواداری اور مکالمے کی اقدار کو اپنا کر انہیں آگے بڑھائیں اور دنیا کو ایک زیادہ محفوظ اور انصاف پر مبنی مستقبل کی طرف لے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عالمی دن پر میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ ہتھیاروں اور محاذ آرائی کے بجائے مکالمے، تعاون اور ترقی کو ترجیح دیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے جنوری میں 42 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن کی مہم اور ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر میں ممکنہ
فروری
موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز
?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر
اکتوبر
امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس جا سکتے ہیں: عمران خان
?️ 24 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر
ستمبر
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی
جنوری
رام اللہ میں صہیونی چوکی پر فائرنگ
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں
نومبر
بحرینی انجمنوں کی صیہونی حکومت کے ساتھ اقتصادی کانفرنس منسوخ کرنے کی درخواست
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف
مارچ
ٹرمپ: میری دھمکی کے بعد برکس تیزی سے ختم ہو رہا ہے!
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے
جولائی
رفح پر حملہ اور انسانی ہمدردی کے امریکی کھوکھلے نعرے
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: ان حالات میں جن میں بائیڈن نے پہلے اسرائیل کو
مئی