?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے 65 ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر کردیا۔
صوبائی دارالحکومت امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کوسہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کرے،انتظامیہ کی جانب سےکوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، پنجاب کے 65ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ای بزنس سےمتعلق خصوصی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ لی، انہوں نے منصوبے کے اجرا پر اظہار مسرت کیا اور دو ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام محکموں کے این او سی ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے اور اتھارٹیز کو مقررہ مدت کے اندر این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی۔
اِسی طرح ای بزنس کی زیرالتوا درخواستوں کا ہفتہ وارجائزہ لے کرفوری فیصلے کرنے کی ہدایت کی اورای بزنس کے لیے پی آئی ٹی بی میں سپیشل سیل قائم کرنےکا بھی حکم دیا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ہرپندرہ روز کے بعد ای بزنس سےمتعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گی، سرخ فیتےکا خاتمہ میرا عزم ہے، ای بزنس کے ذریعے راتوں رات تبدیلی ممکن ہے، کسی کو اس کا حق مل جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔
مریم نواز کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ مواقع کی سرزمین، کاروبارکےلیےوسیع مواقع موجود ہیں، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ای بزنس گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، عوام کے لیے سہولت اور آسانی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، ای بزنس پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے
ستمبر
امریکہ مشرق وسطیٰ پر بمباری کے بجائے کیا کرے؟برطانوی اخبار کا مشورہ
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ
فروری
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر
نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے
جون
صیہونی حکومت کو اسلحہ برآمد کرنے پر ڈنمارک کے خلاف شکایت
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل ڈنمارک، آکسفیم ڈنمارک، ایکشن ایڈ ڈنمارک اور فلسطینی انسانی
مارچ
اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کی نتن یاہو کے لیے عفو کی درخواست کو مسترد کیا
?️ 13 فروری 2026اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کی نتن یاہو کے لیے عفو کی
فروری
موسمی حالات میں شدت، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی
?️ 18 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) موسمی حالات میں شدت کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی
دسمبر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے لیا
?️ 8 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےگورنر سے جامعات کی
نومبر