مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں پرکامیاب قرار دیےگئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر مشاورت مکمل کرلی، جس کے بعد آج باقاعدہ فیصلہ آنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گا، قومی اسمبلی کے 23 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 53 ارکان کی رکنیت معطل ہوگی۔

یاد رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ ہم کیس کو سماعت کے لیے منظور کر رہے ہیں، ہم الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو معطل کر رہے ہیں، تاہم فیصلوں کی معطلی اضافی سیٹیں دینے کی حد تک ہو گی۔

یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6، الیکشن ایکٹ کےسیکشن 104 کےتحت فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو مسترد کیا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ مخصوص نشستیں خالی نہیں رہیں گی، یہ مخصوص متناسب نمائندگی کے طریقے سے سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جو یو آئی ف) کو دینے کی درخواست منظور کی تھی۔

بعد ازاں 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا: اسرائیل نے حماس کے ساتھ مذاکرات کیے بغیر کوئی کامیابی حاصل کی ہے

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اسرائیل

غزہ میں اسرائیلی فوج کے کتے بھی بے بس نظر آئے

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی

حزب اللہ نے ابھی کتنی طاقت استعمال کی ہے؟ شاباک کے سابق عہدیدار کی زبانی

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ادارہ شاباک کے ایک سابقہ اعلیٰ عہدیدار

ہم کسی لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر

غزہ میں صہیونی حکومت کی تازہ ترین جارحیت

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے فضائی اور زمینی حملوں نے غزہ کے رہائشی

بروکسل نے امریکی دباؤ پر روسی توانائی پر خودکش پابندیاں عائد کر دیں: پیوٹن

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی

سیف علی خان گھر میں کیا کرتے ہیں؟ کرینہ کپور کا انکشاف

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا

ایران کا شام کے خلاف امریکی پابندیاں ہٹانے پر زور

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:   نورسلطان میں 18ویں بین الاقوامی تھریشولڈ میٹنگ کے دوسرے دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے