مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم نے شرکت کی، کمیشن کی قانونی ٹیم نےسپریم کورٹ کی وضاحت سے متعلق بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمشین نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نے وضاحتی حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست پر سپریم کورٹ نے تحریری آرڈر جاری کر دیا۔

کیس میں اکثریتی 8 ججز کے بینچ کا فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 41 ارکان سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش اور تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کے راستہ میں رکاٹ ہے اور اس کی وضاحت کی درخواست درست نہیں۔

سپریم کورٹ کے وضاحتی حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا، الیکشن کمیشن کی تسلیم شدہ پوزیشن ہے کہ تحریک انصاف رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اقلیتی ججز نے بھی تحریک انصاف کی قانونی پوزیشن کو تسلیم کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا، فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا فیصلہ واضح ہے اور اس کا اطلاق قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر بھی ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا

ہواوے کی اسمارٹ واچ خریداری کیلئے پیش کر دی گئی

?️ 6 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) ہواوے کی اسماٹ واچ ایک ایسی واچ ہے جسے

کراچی میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی وائرس کا شکارہونے لگے

?️ 20 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی شہر قائد میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی کا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات افسوسناک، ان میں کوئی صداقت نہیں: امریکی سفیر

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے

بعض عرب ممالک کو اسلحے کی فروخت بڑھانے کی صہیونی کوششیں

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت عرب ممالک کی اسلحے کی منڈی میں اپنی موجودگی

امریکہ اور اسرائیل بھروسہ کے لائق نہیں ہیں: حماس

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے بتایا کہ

6 بڑے یورپی ممالک کی یوکرین کی فوجی امداد میں کٹوتی

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نئے اعداد و شمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ

وزیر اعظم سعودی عرب روانہ

?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے