?️
اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 25 تا 28 جون کے دوران ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔
مشہور خبریں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت کو شدید انتباہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
امریکیوں کی شام کے شہر الحسکہ میں الفرات یونیورسٹی پر بمباری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:شام کےشہرالحسکہ میں واقع الفرات یونیورسٹی کے سربراہ نے اعلان کیا
فروری
ہم نے دنیا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے:شامی وزیرخارجہ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے وزیر فیصل مقداد
ستمبر
یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے
دسمبر
یہودیوں کا یروشلم سے کوئی تعلق نہیں: اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مشہور اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ اسرائیل فینکلسٹین نے اپنی تحقیقی کتاب
نومبر
اس صدی کے اگلے 10 سال اہم ہوں گے: بائیڈن
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ سب
مئی
فلسطین کے لیے پیش کیے گئے منصوبے
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں تنازعات کے تسلسل کے ساتھ مسئلہ فلسطین
دسمبر
پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ
?️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے
اپریل