?️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ خیراتی اداروں کو خیرات نہ دیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کا عمل 14 اگست 2001 سے شروع ہوا، جب ریاست نے لشکر جھنگوی اور سپاہِ محمد پاکستان پر پابندی عائد کی، جبکہ 14 جنوری 2002 کو حکومت نے جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک اسلامی اور تحریک نفاذ شریعت محمدی پر پابندی لگا دی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے۔
مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی مدد کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔
بیان کے مطابق پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن لازمی ہے۔
حکومت پنجاب نے بیان میں مزید کہا کہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ تنظیموں کو دیں، مزید بتایا کہ تمام رجسٹرڈ تنظیموں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹس پر QR کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی امداد دہشت گردوں کے بجائے صحیح مستحقین تک پہنچے، رجسٹرڈ تنظیموں کی تفصیلات چیریٹی کمیشن کی ویب سائٹ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دھوکا دہی، دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور ذاتی فائدے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی شکایات محکمہ داخلہ پنجاب کو کی جا سکتی ہے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی اطلاع ٹول فری نمبر 0800-11111 یا ہیلپ لائن نمبر 042-99214871 اور 042-99214872 پر دی جا سکتی ہے۔
کالعدم تنظیموں کی فہرست
- لشکر جھنگوی
- سپاہ محمد پاکستان
- جیش محمد
- الرحمت ٹرسٹ بہاولپور
- الفرقان ٹرسٹ کراچی
- لشکر طیبہ
- سپاہ صحابہ پاکستان
- تحریک جعفریہ پاکستان
- تحریک نفاذ شریعت محمدی
- تحریک اسلامی
- القاعدہ
- ملت اسلامیہ پاکستان
- خدام اسلام
- اسلامی تحریک پاکستان
- جمعیت الانصار
- جماعت فرقان
- حزب التحریر
- خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ
- بلوچستان لبریشن آرمی
- اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان
- لشکر اسلامی
- انصار اسلام
- ہامی نامدار گروپ
- تحریک طالبان پاکستان
- بلوچستان ریپبلکن آرمی
- بلوچستان لبریشن فرنٹ
- لشکر بلوچستان
- بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ
- بلوچستان مسلم ڈیفنس آرگنائزیشن
- شیعہ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گلگت
- مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت
- تنظیم جوان اہلسنت گلگت
- پیپلز امن کمیٹی لیاری
- اہل سنت والجماعت
- الحرمین فاؤنڈیشن
- رباطہ ٹرسٹ
- انجمن امامیہ گلگت بلتستان
- مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت
- تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت
- بلوچستان کی بنیاد پرست فوج
- تحریک نفاذ امن
- تحفۃ ہدّ اللہ
- بلوچستان واجہ لبریشن آرمی
- بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد
- بلوچستان یونائیٹڈ آرمی
- اسلام مجاہدین
- داعش
- جیش اسلام
- بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی
- خانہ حکمت گلگت بلتستان
- تحریک طالبان سوات
- تحریک طالبان مہمند
- یونائیٹڈ بلوچ آرمی
- جئے سندھ متحدہ محاذ
- جماعت الاحرار
- لشکر جھنگوی عالمی
- انصار الحسین
- تحریک آزادی جموں و کشمیر
- جند اللہ
- جماعۃ الدعوۃ
- انفال ٹرسٹ لاہور
- ادارہ خدمت خلق لاہور
- الدعوۃ الارشاد لاہور
- الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد
- مساجد اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور
- المدینہ فاؤنڈیشن لاہور
- معز بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور
- فلاح انسانیت فاؤنڈیشن
- الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور
- الایثر فاؤنڈیشن لاہور
- پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن
- حزب الاحرار
- جئے سندھ قومی محاذ
- سندھ دیش انقلابی فوج
- سندھ دیش لبریشن آرمی
- خاتم الانبیاء غازی فورس غلامان صحابہ
- میمار ٹرسٹ
- سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی
- الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی
- الاختر ٹرسٹ
- الرشید ٹرسٹ
مشہور خبریں۔
صبا قمر نے عید پر بھی مداحوں کے دل جیت لئے
?️ 22 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) مقبول و معروف اداکارہ صبا قمر نے جاندار اداکاری
جولائی
غزہ کے خلاف قابضین کا خطرناک منصوبہ؛ غزہ سٹی اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں اہم ہے؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: جہاں صہیونی میڈیا غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اس
اگست
فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے
مئی
پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے، صادق خان
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق
اپریل
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے
?️ 28 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان
اپریل
اسحاق ڈار سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی
مئی
اقوام متحدہ نے تل ابیب اور بیروت کے درمیان گیس کے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے لبنان اور صیہونی حکومت پر زور دیا
جون