لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیاگیا،لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے اور انہوں نے کورکمانڈر راولپنڈی کے فرائض بھی انجام دئیے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد کو جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے 20 نومبر 2021 کو فیض حمید کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالاتھا جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیاتھا۔بعدازاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا تھا کہ جنرل ندیم انجم تا حکم ثانی اسی عہدے پر کام کریں گے۔ اس ضمن میں سمری 14 ستمبر کو منظور کی گئی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تھے۔ تھری سٹار جرنیل کی حیثیت سے ترقی ملنے کے بعد سے وہ ستمبر 2019 سے کراچی میں تعینات تھے۔ ان کا تعلق مہرا شیخان گوجر خان سے ہے۔ انہیں ستمبر 1988ءمیں کمیشن ملاتھا وہ پاک پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 78ویں لانگ کورس سے تھے اور ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم نے خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں سے لے کر بلوچستان تک اور لائن آف کنٹرول پر مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی تھیں۔

انہوں نے کرم ایجنسی میں ایک بریگیڈ کی کمانڈ کی اور انسپکٹر جنرل کے طور پر ایف سی بلوچستان کی سربراہی کی تھی۔ انہوں نے برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز سے گریجویشن کیا تھااور امریکا کے ہونولولو میں ایشیا پیسیفک سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز سے ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔

مشہور خبریں۔

بیالیس بین الاقوامی تنظیموں کا بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ

🗓️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:بیالیس بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی صحافی کے قتل میں ملوث

صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟

🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم

عمران خان پارٹی کے ’فرینڈلی اپوزیشن‘ کے کردار سے نالاں

🗓️ 13 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے

امریکی ذہنیت پر سرد جنگ کا غلبہ

🗓️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین جنگ پر چین کے

امریکہ کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ امارات کو چھوڑ دے گا

🗓️ 27 جنوری 2022سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات یمنی افواج کے ملک پر حملوں کو

سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان زبانی جھگڑے کا ذمہ دار کون ہے؟

🗓️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: انگلش تجزیہ کار الیگزینڈر مرکیورس کا خیال ہے کہ یوکرین کے

ماسکو نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے؛ وجہ ؟

🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے