?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیے جبکہ جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا کہ 27 اور 28 اپریل کی رات لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آور کے دیگر ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ضلع لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت 3 مزید دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک ہونے والے سات دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ نائب صوبیدار تاج میر، ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ حوالدار ذاکر احمد اور ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی عابد حسین شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر نےکہا کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ 26 اپریل کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سپاہی شہید ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
حالیہ صیہونی جنگی جارحیت کے پیچھے چھپے اصل مقاصد کیا تھے؟
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:اطالوی تجزیہ کار سیلویا بولٹوک کے مطابق اسرائیل کی حالیہ
جولائی
کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف
ستمبر
شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی پرواز؛لبنانیوں کے عزم پر صیہونی اخبار کی حیرت
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ
فروری
کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دیں گے، خالد مقبول صدیقی
?️ 7 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول
فروری
لاہور: آصف زرداری کا ایک بارپھر ’چارٹر آف اکانومی‘ کی ضرورت پر زور
?️ 8 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاق میں براجمان حکمران اتحاد کے اہم رہنما، سابق
جون
افغان طالبان کی شامت
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج کے اس ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے
اپریل
جان بولٹن پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے: وینس
?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ
اگست
فلسطین کی نئی عالمی شناسائی مہم کی قیادت جاری رکھیں گے: اسپین
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارس نے کہا ہے کہ
اکتوبر