?️
لوئر دیر: (سچ خبریں) لوئر دیر کے علاقے میدان، سر بانڈہ میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کم ازکم 7 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لال قلعہ تھانہ کی حدود میں پہاڑی علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران ایک ایف سی اہلکار کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے، شدت پسندوں نے مورچے بنا کر سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کی۔
زخمیوں کو پہلے لال قلعہ ہسپتال اور بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس اور دیر اسکاؤٹس کی بھاری نفری علاقے میں موجود رہی اور آپریشن جاری رہا۔
سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ شدت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، تاہم اس بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
لال قلعہ ایک زمانے میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کا گڑھ تھا، جس کی قیادت مولانا صوفی محمد کرتے تھے، ان کے داماد ملا فضل اللہ بعد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ بنے اور 2009 میں مالاکنڈ میں فوجی آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوگئے، جہاں بعد میں وہ ایک فضائی حملے میں مارے گئے۔
پولیس چوکی پر حملہ
علاوہ ازیں، شدت پسندوں نے رات گئے لجبوک پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس ذرائع کے مطابق کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد اہلکاروں نے حملہ پسپا کردیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایک اور پیش رفت میں لوئر دیر کی ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کو دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر میں ڈرونز، کواڈ کاپٹرز اور غبارے اُڑانے پر پابندی لگا دی، ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ادھر، جنوبی وزیرستان میں توجی خیل قبیلے کے مشران نے 9 ستمبر کو ایک جرگے میں فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے شدت پسندوں کو خبردار کیا کہ یا تو علاقے سے نکل جائیں ورنہ جلاوطنی کے لیے تیار رہیں۔
قبیلے کے مشران نے یہ بھی اعلان کیا کہ جو کوئی دہشت گردوں کو کھانے، پناہ یا کسی قسم کی مدد فراہم کرتا پایا گیا تو اس پر سخت جرمانہ کیا جائے گا، جس میں مکان کی مسماری اور 20 لاکھ روپے کا جرمانہ شامل ہوگا۔


مشہور خبریں۔
النہضہ تحریک کے رہنما تیونس میں گرفتار
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:النہضہ تحریک کے رہنماؤں نے ٹوئٹر پر اس تحریک کے رہنما
اپریل
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
?️ 24 جولائی 2021دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس
جولائی
آزادی یا ظلم؟ انگلینڈ کے بارے میں مسک کا متنازعہ سروے!
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سوشل نیٹ ورک ایکس
جنوری
محتدہ عرب امارات کی یوکرین بحران کو کم کرنے کی کوشش
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: جدہ اجلاس کے ذریعے یوکرین کے بحران کو حل کرنے
اگست
چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران
جولائی
انصار اللہ کو دہشت گرد کہنا اہم نہیں ہے،غزہ زیادہ اہم ہے: الحوثی
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
مارچ
غیر منصوبہ بند اور افراتفری کے ساتھ اسرائیلی نقل و حمل جاری ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی
اگست
خطے میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتائج کے بارے میں شام کا انتباہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں
ستمبر