لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دے دیا۔

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت کے دن پورے ہونے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دے دیا اور پنجاب کی 5 ریزرو سیٹس پر لوٹوں کی جگہ تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو نوٹیفی کرنے کا حکم جاری کر دیا ، جس کے ساتھ ہی پنجاب کی جعلی حکومت کے دن پورے ہونے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے سے متعلق خواست منظور کرلی، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کانوٹیفیکش جاری کرے،عدالت نے پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سمیوئیل یعقوب،زینب عمیر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ،پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان کی جگہ نئے ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی،عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کیا، عدالت کے روبرو پنجاب اسمبلی میں سمیوئیل یعقوب، زینب عمیر سمیت دیگر نے درخواستوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نئے ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے

مشہور خبریں۔

وزیر تعلیم نے یونیورسٹیاں کھلونے کے بارے میں اہم اعلان کر دیا

?️ 2 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر

 شام کے عبوری آئین پر الجولانی کے دستخط  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے متنازعہ رہنما ابو محمد الجولانی نے نیا آئینی

شہادت طلبانہ کاروئیاں جنگ کا نقشہ کیسے بدلتی ہیں؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں تل ابیب میں ہونے

طالبان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست مسترد

?️ 22 ستمبر 2021 سچ خبریں: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے اے

رمضان المبارک کا آغاز قائد ملت اسلامیہ کی آواز کے بغیر

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: اس سال ہم نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع کیا

میں مقامی اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے، نواز شریف

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر سمیت 6 اہلکار شہید

?️ 26 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر

علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری، فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

?️ 8 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے