لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے نئے ڈویژن، ضلع، 7 تحصیلوں کی معطلی پر عمل درآمد روک دیا گیا

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نئے ڈویژن، ضلع اور سات تحصیلوں کے نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کے نگران حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری اخلاق حیدر چٹھہ، مبین قاضی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں نئے ڈویژن گجرات، ضلع وزیر آباد اور 7 نئی تحصیلیں بنانے کے نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت میں سماعت کےدوران وکلا مبین قاضی، سلمان ٹیپو مخدوم نے نشان دہی کی کہ کہ منتخب حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈویژن، ضلع اور تحصیلوں کا درجہ دیا لیکن نگراں حکومت نے منتحب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

وکلا نے مؤقف اپنایا کہ نگران حکومت کے پاس نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کام روزمرہ کے معمولات چلانا ہے اور مستقل بنیاد کے فیصلوں میں رد بدل کرنا نہیں ہے، اس لیے گجرات ڈویژن، وزیر آباد ضلع اور پنجاب کی نئی 7 تحصیلوں کے نوٹیفیکیشنز کی معطلی کالعدم قرار دی جائے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے معطلی کے نوٹیفکیشنز پر عمل درآمد روک دیا اور عدالتی حکم کے بعد گجرات ڈویژن، ضلع اور 7 تحصیلیں عدالتی بحال ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے میں ایک نئے ڈویژن، 4 نئے اضلاع اور 2 تحصیلوں کے قیام کے لیے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

صوبائی نگراں حکومت نے گجرات کے نئے انتظامی ڈویژن، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے اضلاع کے علاوہ جلال پور جٹاں اور کنجاہ تحصیل کے قیام کا نوٹیفکیشن صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد تک معطل کر دیا تھا۔

سینیئر رکن بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) نبیل جاوید نے معطلی کا نوٹیفکیشن صوبائی کابینہ کے 9 فروری کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق جاری کیا تھا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بتایا تھا کہ ’بنیادی انفرااسٹرکچر اور عملے کی عدم دستیابی کی وجہ سے نوٹیفکیشن انتخابات تک معطل کر دیا گیا ہے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں عام انتخابات کے بعد ڈویژن، اضلاع اور تحصیلیں خود بخود بحال ہو جائیں گی۔

چیف سیکریٹری پٌنجاب زاہد اخترزمان اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں ایس ایم بی آر تھے اور نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے نوٹیفکیشن کے عمل میں شامل تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے ذرائع نے بتایا تھا کہ نگراں پنجاب حکومت کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اگست 2022 میں گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا تھا اور صوبے کے 10ویں ڈویژن کے طور پر اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

اکتوبر 2022 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے 5 میں سے 4 نئے اضلاع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، جن میں وزیر آباد، مری، کوٹ ادو اور تلہ گنگ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 19 لاپتا

🗓️ 16 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4

بحرینی شہری کا صیہونیوں کے خلاف انوکھا اعتراض؛اسرائیلی ساختہ کپڑے نظر آتش

🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بحرینی شخص کو جب پتا چلا کہ جو کپڑے اس

پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا گیا؟ حامد خان کی زبانی

🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے کہا ہے

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع

🗓️ 20 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی

حکومت آزاد صحافت کی  ترویج کے لئے کوشاں ہے: فواد چوہدری

🗓️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا آزادی صحافت

چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے

🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:   پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی

صیہونیوں کے ہاتھوں خان یونس میں 45000 عمارتیں تباہ

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں خان یونس کی شائع شدہ سیٹلائٹ

نیٹو کی روس کو دھمکی

🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے