?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں بسنت فیسٹیول سے ثقافت بحال ہوئی۔
صوبائی دارالحکومت میں بسنت فیسٹیول کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، بسنت کے تہوار کو کامیاب بنانے میں عوام نے اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی شاباش دیتی ہوں، محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی شاباش دیتی ہوں، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بہت اچھا کام کیا، میڈیا نےبھی پنجاب کا مثبت امیج اُجاگرکیا، فارن میڈیا نے بھی پنجاب کے کلچر کو اُجاگر کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی، کراچی، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سے لوگ بسنت منانے آئے، بسنت کے دوران لوگوں نے اپنے دُکھ اور اختلافات بھلا دیے۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے میرے اعتماد کی لاج رکھی، پی ٹی آئی نے اتوار کے دن ہڑتال کی کال دی، پنجاب میں زیرو شٹرڈاؤن ہڑتال تھی، لاہور کے شہریوں نےہڑتال کو اگنور کیا، لوگوں نے جلاؤگھیراؤ، فساد، فتنہ کے کلچر کو مسترد کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ارب پتی لوگوں نےغریب عوام کونقصان پہنچانے کے لیے ہڑتال کی کال دی، پنجاب نے منفی باتیں پھیلانے والوں کی ہڑتال کی کال کومسترد کر دیا، گلے پر ڈور پھرنے کے دو، تین واقعات ہوئے ہیں، میں ابھی کہوں گی چند دنوں تک سیفٹی راڈ لگا کر رکھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے کوئی زور زبردستی سے کام نہیں لیا، پیار سے بات کی، انفرادی غلطی کی وجہ سے چند واقعات ہوئے ہیں، ایک بھی موت گلا کٹنے سے نہیں ہوئی، پہلے بسنت کو خونی بسنت کہا جاتا ہے، لوگوں کے گلے کٹتے تھے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں سب سے زیادہ جینزی کے لیےخوش ہوں، بسنت کے دنوں عوام نے خوشی خوشی قانون پرعمل درآمد کیا، کوئی ناراض نہیں ہوا، قوم نے بہت تکلیف دہ وقت دیکھے ہیں، بسنت کے دنوں میں اربوں روپے کا کاروبار ہوا، مجھے ریکوسٹ آئی کہ بسنت کا وقت بڑھا دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
برکس میں نئے ممالک کی شمولیت سے کس ملک میں زلزلہ آئے گا؟
?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ میں نئے ممالک کی رکنیت کے ساتھ توسیع
اگست
واگنر بغاوت؛مغربی منصوبہ یا روس کے ساتھ شطرنج کا کھیل
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی نجی فوج کی 24 گھنٹے
جون
امریکہ میں ہاکی گراؤنڈ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک و زخمی
?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:امریکہ میں ہاکی کے میدان میں فائرنگ کے واقعے میں کئی
فروری
دو اہم اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے لائسنس کی مخالفت کی
?️ 25 جنوری 2021دو اہم اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے
جنوری
مزدوروں کو کم اجرت،ملازمت کے عدم تحفظ جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے مزدوروں کے عالمی دن
مئی
آئی ایم ایف پالیسی فریم ورک پاکستان کو 2 روز میں ملنے کا امکان
?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو آئندہ
جون
کیا امریکہ ترکیہ کی قبرس پالیسی کے موقف میں تبدیلی لارہا ہے؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: قبرص اور یونان کے اخبارات اور میڈیا ان دنوں مسلسل مائیکل
مئی
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر