?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے۔پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے احکامات دیے ہیں کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور دھماکے پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہترعلاج ومعالجے کیلئے اقدامات کرے، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں اہلیت نہیں کہ وہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔
اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ معصوم بچےاورغریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کیلئے نیک فال نہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، ان کے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا 7 اکتوبر کو مایوس کن کارکردگی کا اعتراف
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریجنٹ کی فوج کی ایک رپورٹ میں غزہ پٹی
مئی
علیمہ خان نے عمران خان کے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کی تردید کردی
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان
مئی
نیٹسریم ہارے ہوئے گھوڑے پر جوا کیوں کھیل رہا ہے؟!
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی
اگست
فرخ حبیب نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے
فروری
بن سلمان کے خلاف فوجی بغاوت ہونے والی ہے: سعودی حزب اختلاف کے رکن
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے ایک مخالف نے دستیاب شواہد کا حوالہ دیتے
جنوری
صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:حماس کو تنازعہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مصر
اگست
عمران خان کو اب ووٹوں کی چوری نہیں کرنے دیں گے:مریم نواز
?️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لا ہور میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز
فروری
ترکی میں ایک سیاسی ہلچل؛ پارلیمانی نظام کی واپسی کا امکان
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی متنازع
مارچ