?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا وہ دلخراش مناظر لوگ نہیں بھولے ہیں۔
منڈی بہاؤ الدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب 2013 میں نواز شریف وزیر اعظم بنے تو سازش شروع ہوگئی تھی، ان کے خلاف لانگ مارچ کرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کے خلاف جس نے لانگ مارچ کیا اور کروایا انہیں آپ جانتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منتیں کی گئیں کہ ڈی چوک چھوڑ دو، لیکن انہوں نے جگہ خالی نہیں کی کی، ان کے دھرنے کی وجہ سےچینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا، آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے بچے شہید ہوئے تو دھرنا ختم کیا گیا، 2017 میں نواز شریف کا تختہ الٹا دیا گیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے، دیکھیں 9 مئی کو کیا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا، نوازشریف حکومت میں لاکھوں بچوں کو لیپ ٹاپ دیے گئے، یہ کہتے تھے کہ لیپ ٹاپ کیوں دیتےہیں؟ اگر لیپ ٹاپ نہ دیتے تو کیا انہیں کلاشنکوف دیتے؟
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دانش اسکولوں میں یتیتم بچے بچیاں تعلیم حاصل کرتےہیں، نواز شریف نے ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، نواز شریف کی شبانہ روز محنت سے دن رات ترقی ہورہی تھی، نواز شریف نے عوام کی جو خدمت کی وہ آپ کے سامنے ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ 8 فروری کی آمد آمد ہے، 8 فروری کو اپنے ووٹوں کے ذریعے نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں۔
سابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ نوجوان نسل ہمارا اصل سرمایہ ہیں، ہمیں نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرانا ہے، عوام کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہوتا،
شہباز شریف نے کہا کہ منڈی بہاؤ الدین آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، منڈی بہاؤ الدین کے عوام کو نواز شریف کا سلام پہنچانا چاہتا ہوں، نواز شریف اگر کامیاب ہوئے تو منڈی بہاؤ الدین میں یونیورسٹی اور ہسپتال بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکی حکام کے گھروں سے غیر مرتب شدہ دستاویزات کا سلسلہ جاری
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس ایف بی آئی نے انڈیانا میں سابق نائب
فروری
امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے
جون
پاکستان رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین حاصل کرے گا: اسد عمر
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
مارچ
سعودی عرب کی سرحد پر صنعا کی افواج کی نئی فتوحات
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ حجہ میں سعودی
مارچ
ایف بی آر نے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جائیداد کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے قریب
اکتوبر
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے اسرائیلی حکومت کی تجویز کی تفصیلات
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں عارضی جنگ بندی
اپریل
پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان
?️ 20 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز
اگست
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
دسمبر