?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت عصر حاضر کا بدترین ظلم ہے،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، گزشتہ سوا سال کئی چیلنجز کا سامنا رہا، عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے نے بڑی قربانیاں دی ہیں، معیشت میں استحکام کے مثبت اشاریئے سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں معاشی طور پر مضبوط ملک کو شکست فاش دی ہے، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دے کر ملکی مستقبل تابناک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، ملکی سلامتی و دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سب کو مل کر شبانہ روز محنت سے آگے بڑھنا ہوگا، معاشی کامیابیوں میں تمام اداروں نے کردار ادا کیا، بجٹ کے حوالے سے خزانہ سمیت تمام وزارتوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے دستبردار نہیں ہوسکتا، بھارت پانی کو بطور ہتھیاراستعمال نہیں کر سکتا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کردیا
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:ایک روسی عدالت نے ممنوعہ مواد ہٹانے سے انکار کرنے پر
مئی
عالمی رہنماؤں نے انقلاب کی فتح پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: اسلامی انقلاب کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر
فروری
صیہونیوں کا مستقبل تاریک
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:ان دنوں صیہونی میڈیا امریکہ کے اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ
مارچ
پاکستان سے کس بارے میں بات کریں گے؟مودی کا سخت مؤقف
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگ بندی کے بعد
مئی
سندھ میں گذشتہ ماہ میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
?️ 2 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ
ستمبر
میڈلین البرائٹ امریکی ویمپائر کا اصل چہرہ تھیں:عطوان
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی نژاد صحافی اور عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری
مارچ
حکومت کی جانب سے میانوالی کی عوام کو بہترین تحفہ
?️ 26 مارچ 2021میانوالی (سچ خبریں) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب و ممبر سنڈیکیٹ اینڈ فنا
مارچ
یمن میں امریکہ مخالف مارچ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور
جون