?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے والے 6 بلوں پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق قائمقام صدر کے دستخطوں کے بعد چھ بلز قانون بن گئے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے دستخطوں کے بعد گزٹ آف پاکستان میں بلز شائع ہوجائیں گے۔
قبل ازیں، قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے والے 6 بلز قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کو دستخطوں کے لیے بھجوا دیئے گئے تھے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کے بلز سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوائے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے 2 بلز بھی سید یوسف رضا گیلانی کو بھیج دیئے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل بھی قائمقام صدر کو بھجوا دیا گیا۔
مزید بتایا تھا کہ قائم مقام صدر کی طرف سے آج ہی 6 بلز پر دستخطوں کیے جانے کا قومی امکان ہے۔
واضح رہے کہ 4 نومبر کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کے حوالے سے ترمیمی بل منظور کرلیے تھے، اس دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔
مندرجہ ذیل 6 بل منظور کیے گئے ہیں:
- سپریم کورٹ نمبر آف ججز (ترمیمی) بل، 2024
- سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر (ترمیمی) بل، 2024
- اسلام آباد ہائی کورٹ (ترمیمی) بل، 2024
- پاکستان آرمی (ترمیمی) بل، 2024
- پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل، 2024
- پاکستان نیوی (ترمیمی) بل، 2024
مشہور خبریں۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے
?️ 1 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے
دسمبر
بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں:پی ٹی آئی
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ
جون
امریکہ دنیا میں سب سے بڑا جوہری خطرہ ہے:چین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور
مارچ
احتجاج میں بھی پی ٹی آئی پارلیمانی راستہ اختیار کرے گی، بیرسٹر گوہر
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں اپنے اتحادیوں
اپریل
کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف
ستمبر
80 سال بعد اخوان المسلمین پر اردن میں پابندی، پس پردہ وجوہات کیا ہیں؟
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:اردن نے اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں پر پابندی
اپریل
مسجد اقصی کی لگاتار تیسرے دن بے حرمتی
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ
مارچ
دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو
مئی