قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی نعروں سے انٹری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے نعروں کے ساتھ انٹری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے ایوان مین پہنچنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے نعرے بازی کا آغاز کردیا گیا، آزاد اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، ایوان میں جعلی مینڈیٹ نامنظور کے نعرے لگائے، آزاد اراکین ایوان میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر لے کر پہنچ پہنچے اور "کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان” کے نعرے لگاتے رہے، اس موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب خان نے بھی نعرے لگوا دیئے۔

نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، جو اجنبی لوگ ہیں پارلمان میں جو فارم 47 پر آئے ہیں، وہ ایم این اے نہیں ہیں لیکن آج پارلیمان میں بیٹھے ہوں گے، ان لوگوں کا اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے، ہم ان لوگوں کو یہ سیٹیں ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب خان نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، موجودہ حکومت قرضے درست طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرض کا درست استعمال ہو، بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عوام کے مسائل کے خاتمے کی بھرپور کوششں کریں گے۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا میں نے کہا تھا ہمارا لیڈر دوتہائی اکثریت سے آئے گا، ہم 180 نشستیں جیت چکے تھے، فارم 47 میں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی، ہم نے آئی ایم ایف کو نشاندہی کرائی ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوئے ہیں کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک اور رکن قومی اسمبلی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا کہ سب سے زیادہ والد صاحب کو مِس کر رہا ہوں، آج وہ یہاں ہوتے تو ان کے لیے فخر کا مقام ہوتا، ان کی غیر موجودگی میں ظاہر ہے دل بھاری ہے انہوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے، ان کی قربانی کی وجہ سے نا صرف میں بلکہ میرے جیسے کئی ایم این ایز الیکٹ ہو کر آئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی ملحد خاتون نے قرآن پاک کا دفاع کیا

🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی خاتون نے اس ملک کے لوگوں کو مخاطب کرتے

اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف

🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ صیہونی

ترک انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر لیرا میں گراوٹ

🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دو روز قبل ترک

ریاض اور صنعاء مذاکرات کی نئی تفصیلات

🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سوشل نیٹ ورک پر

خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق

🗓️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں برسات نے تباہی مچادی، بارشوں کے سبب

صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ

🗓️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کے لگاتار کئی دن سے مسجد اقصی پر وحشیانہ

وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی

🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے

مراکش کی ایک اور صیہونی خدمت

🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دوطرفہ سیکورٹی تعاون کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے