قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، قرضے کی زندگی کو وقار میں بدلنا ہے، وزیراعظم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوں کیونکہ قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے اپنی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں، الحمدللہ استحکام آچکا ہے۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ حب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں نےقرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی مین بدلنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ میرٹ کی بنیاد پر طلبہ میں 4 لاکھ لیپ ٹاپ مفت تقسیم کیے، بطور وزیراعلیٰ تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے ترجیحی اقدامات کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو ملک کاسرمایہ بنیں گے، آج کی دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی کی متقاضی ہے، مختلف ممالک تیل، گیس اور معدنیات سے مالا مال ہیں جبکہ پاکستان کا سرمایہ کروڑوں نوجوان ہیں، یہ سرمایہ نچھاورکریں گےتوپاکستان دنیاکا سب سے ترقی یافتہ ملک بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو خود مختار بنانے کے لیے درکار اخراجات فراہم کیے جائیں گے، ہمارے ٹریننگ سینٹرز میں بہترین ٹرینرز آنے چاہئیں،نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں بہترین ہنر سے نوازیں گے، ہنرمند نوجوانوں کی بدولت ملک کا مستقبل شاندار بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ 77سالوں میں ہمارے قرضے کتنے بڑھے ہیں، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہو کیونکہ قومیں آئی ایم پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے، قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے اپنی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں، الحمدللہ استحکام آچکا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہد ہوچکا ہے، مئی میں ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہوجائے گی، مگر یہ ارب ڈالر قرضہ ہے ہماری کمائی نہیں ہے، نوجوانوں نے اس قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے، مگر یہ صرف محنت، محنت اور محنت سے ممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے 3 ہفتے میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے ہیں، 22-2021 میں ڈالر اور روپے کی بالکل ایکوٹیز خراب ہوگئیں اور روپیہ بہت نیچے جارہا تھا تو بینکوں نے زرمبادلہ پر بے پناہ منافع کمایا اور جب ان پر ٹیکس لگا تو وہ سب عدالتوں میں چلےگئے، کئی سال سے اسٹے آرڈر تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں نے قرضوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنایا، کھربوں کے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ایف بی آر اور بینکوں کے تناؤ کو توڑا، سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر خارج کروایا، شام کو 23 ارب روپے خزانے میں آگئے، اسی طرح لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسٹے آرڈر ختم ہونے سے اسی شام 11 ارب روپے خزانے میں آگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آخری دم تک نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا،پاکستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے،خادم بن کر پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

مشہور خبریں۔

یمن میں اقوام متحدہ کے انسپکٹر نے اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا

🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے انسپکٹر جنرل برائے یمن کمال الجندوبی کے

چین نے امریکا سے تعلقات بگاڑنے کے لئے نہیں کہا: منیر اکرم

🗓️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم

افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا

🗓️ 25 مئی 2021مالی (سچ خبریں) افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور

توہین عدالت کیس،عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے

🗓️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور

صیہونی حکومت نے شام کے کن حساس مقامات کو نشانہ بنایا؟

🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے سب سے بڑے میزائل

عمران خان کے جیل ٹرائل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 3 وکلا پر مشتمل کمیشن قائم

🗓️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی

نیتن یاہو کی طوفان الاقصی کی تحقیقات روکنے کی کوشش

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین

برطانوی وزیر خارجہ کے روس کے دورہ پر ماسکو کا ردعمل

🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے آج کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے