?️
پشاور (سچ خبریں) قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار آج کے قومی چیلنجز کے تناظر میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم محض نعرہ نہیں بلکہ ایک مؤثر اور منصفانہ طرزِ حکمرانی کی بنیاد ہیں، نظریۂ پاکستان ایک ایسی ریاست کا تقاضا کرتا ہے جو انصاف، خودداری اور عوامی فلاح پر مبنی ہو۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے نظریۂ پاکستان کو فلاحی ریاست کے عملی تصور سے جوڑا اور ان کی سیاست کا محور قائداعظم کا تصورِ ریاست اور قومی خودمختاری ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کا تحفظ ہی قومی استحکام کی ضمانت ہے۔
وزیراعلیٰ نے بھارت کی انتہا پسند سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ثابت کر دیا ہے کہ قیامِ پاکستان ایک ناگزیر تاریخی فیصلہ تھا جبکہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم عالمی ضمیر کے لیے ایک کھلا سوال ہیں۔
سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت قائداعظم کے اصولوں کو عملی طور پر حکمرانی کا حصہ بنا رہی ہے جہاں شفافیت، میرٹ اور عوامی فلاح کو حکومتی ترجیحات میں اولیت حاصل ہے، قانون کی بالادستی، میرٹ اور سماجی انصاف کے بغیر کوئی ریاست مضبوط نہیں ہو سکتی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بونیر کا دورہ، سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنیکی یقین دہانی
?️ 17 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بونیر کے متاثرہ
اگست
صنعاء کے خوفناک ہتھیار اور سعودی عرب کو کاری ضربیں
?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ اور سعودی اتحاد کی مسلسل رکاوٹوں کی وجہ سے یمن
مارچ
نمازی مسجد میں ماسک کا استعمال کریں: مولانا طاہر اشرفی
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا
اپریل
کیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کر رہی ہے؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست کو تبدیل
جولائی
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، پاکستان کسی بھی ممکنہ اثر سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، محمد اورنگزیب
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے
جون
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مذمتی قرارداد منظور
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا
مارچ
قحطی؛ یمنی عوام کے خلاف سعودی ہتھیار
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: جنگ کے تقریباً پانچ سال بعد یمن کے لاکھوں
مارچ
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
?️ 9 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی
مئی