🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالنے کے لیے پاک فوج کا دستہ نور خان ائیر بیس سے دوحہ روانہ ہوگیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹس کے مطابق قطر میں ہونے والے فیفاورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لیے روانہ ہونے والے پاک فوج کے دستے میں افسران، جونئیر کمیشنڈ افسران اور جوان شامل ہیں۔
پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر کی حکومت کے لیے سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ضمن میں 8 رکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی تھی۔
یاد رہے کہ قطری حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔اِس حوالے سے قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال 25 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔
وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کرایا گیا تھا اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئیں وسیع تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال ‘الریحلہ’ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے۔
قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اگلے ماہ (نومبر) میں شروع ہوگا جہاں 21 نومبر کو پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان البیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ میں شامل تمام 4 ٹیمیں آپس میں ایک،ایک میچ کھیلیں گی، 9 دسمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہوگا جبکہ 13 اور 14 دسمبر کو دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا
🗓️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے
دسمبر
مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 6 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر
مارچ
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 1965 کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت
🗓️ 5 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک
ستمبر
اس وقت ملک میں ویکسینز کی تقریباً 20 لاکھ خوراکیں موجود ہیں
🗓️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر
جون
سعودی عرب تیل کی پیداوار کم کرکے امریکہ سے دور رہنے کا خواہاں: رائے الیوم
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اوپیک کے کچھ ممبران نے کل اعلان کیا کہ وہ اپنی
اپریل
لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جُڑتے ہیں
🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید
جولائی
بن سلمان کو 450 ملین ڈالر کا دھوکہ
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
اکتوبر
دبئی کے حاکم نے ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے کی یاد میں نمائیش کا افتتاح کردیا، اسرائیلی سفیر بھی شامل
🗓️ 29 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) دبئی کے حاکم نے ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے
مئی