?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حالیہ دنوں (9 مئی) میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہدا کی حرمت پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آپریشنز کے دوران بہادری اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔
پاک فوج کے 51 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 2 جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بلاشبہ شہدا کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں، پاک فوج بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد کو اور اس کے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور افسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔
آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہدا کی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو ’یومِ تکریمِ شہدا پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ
مئی
مغرب نے پابندیاں عائد کرکے خوراک کا عالمی بحران شروع کردیا ہے:روس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خوراک کے عالمی بحران اور
مئی
اردوغان دوبارہ کیسے جیت گئے؟
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران، مرعش اور آس پاس کے
مارچ
امریکہ اور یورپی یونین ایک بار پھر آمنے سامنے،وجہ؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے رکن
دسمبر
بلنکن کی اسرائیل کے صدر کو اکثر عرب ممالک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی تجویز
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور صدر Yitzhak Herzog کے درمیان
فروری
فواد چوہدری نے لوگو میں تبدیلی کی تجویز دے کر نئی بحث کا آغاز کر دیا
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ‘حکومت پاکستان’
مئی
پاکستان اور افغان طالبان حکام نے سرحدی باڑ پر حالیہ تنازع پر قابو پالیا ہے
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان اور افغان طالبان حکام نے سرحدی باڑ پر حالیہ
دسمبر
واگنر کے یوکرین داخلے پر پابندی
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے دعویٰ کیا کہ روس میں جو
جولائی