?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے فنانس بل کو آرڈیننس کے ذریعے منظور کروانے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں ترامیم پارلیمان میں پیش کی جائیں گی اور پارلیمنٹ ہی اس ضمن میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کہ ایک حلقے نے بغیر یہ زحمت اٹھائے کہ حکومت سے مؤقف ہی لے لیا جائے، مسلسل یہ خبر اڑائی کہ فنانس بل میں ترامیم ایکٹ آف پارلیمان کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے لائی جا رہی ہیں، جبکہ ایسا نہیں ہے، فنانس بل میں ترامیم پارلیمان میں ہی پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر زیر گردش تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے منی بجٹ پارلیمنٹ سے پاس کروانے کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے پاس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 12 جنوری 2022ء تک منی بجٹ پر عمل درآمد شروع کرنے کی شرط عائد کی ہے جس کے پیش نظر منی بجٹ اب آرڈیننس کے ذریعے پاس کروایا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے منی بجٹ کو پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کروانے پر بھی زور دیا گیا جس پر وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 360 بلین روپے کا بجٹ پارلیمنٹ سے پاس کروائیں گے تو اس میں کافی وقت درکار ہوگا۔ منسٹری کی جانب سے کہا گیا کہ اتنے مختصر سے عرصے میں بل کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلوانا ناممکن ہے۔ بتایا گیا کہ مذکورہ حالات کے تناظر میں حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک بار پھر جی ایس ٹی کی چھوٹ واپس لینے کے لیے صدارتی آرڈیننس کے نفاذ کے لیے قائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم تازہ صورت حال کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج میں خودکشی کا بحران؛10 دن میں 4 واقعات
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اڈوں میں صرف 10
جولائی
بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر
جون
عراقی خودمختاری امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بعد ہی ممکن ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 5 اکتوبر 2021عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
اکتوبر
مصر کو مزاحمت کی حمایت کے لیے ایران کی حکمت عملی استعمال کرنی چاہیے:عطوان
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات
نومبر
یاسمین راشد کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو
اپریل
یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش
مارچ
ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ و ڈی جی امیگریشن کو نوٹس
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی
اکتوبر
گلگت بلتستان میں حالات معمول کے مطابق ہیں، نگران وزیر اطلاعات
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ
ستمبر