?️
لاہور: (سچ خبریں) فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی نے ملک بھر میں مصنوعی بحران کو جنم دیا ہے، جس سے آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مختلف اقسام کے آٹے کی بلند قیمتوں کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے، اس دوران مل مالکان نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سیکشن 144 کے تحت گندم اور متعلقہ مصنوعات کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی لگا کر مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) ساؤتھ زون نے مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح کی پابندیاں گندم کی ڈیریگولیشن پالیسی کے خلاف ہیں اور آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہیں، جو صوبوں کے درمیان اشیا کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیتا ہے۔
ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ صوبائی سطح پر ایسی رکاوٹیں بالآخر پورے ملک میں بحران پیدا کرتی ہیں۔
پی ایف ایم اے ساؤتھ زون کے چیئرمین عبدالجنید عزیز نے منگل کو وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پابندی کی وجہ سے پنجاب میں اربوں روپے مالیت کے گندم کے ذخائر خطرے میں ہیں، خاص طور پر حالیہ سیلاب کے تناظر میں اس پابندی نے دیگر صوبوں کے صارفین کو سستا آٹا حاصل کرنے کے حق سے بھی محروم کر دیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک کی 70 فیصد گندم کی پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، جس پر دیگر صوبے اس کے اضافی ذخائر کے باعث انحصار کرتے ہیں، ہم ایک قوم ہیں، ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، اس طرح کے اقدامات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتے ہیں، اسی لیے وفاقی حکومت فوری طور پر مداخلت کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ذخیرہ کی گئی گندم اگر فوری طور پر دوسرے صوبوں کے محفوظ مقامات پر منتقل نہ کی گئی تو ضائع ہو سکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب حکومت گندم کی نقل و حرکت روک کر قومی غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا رہی ہے۔
عزیز نے مزید کہا کہ پنجاب کے پاس اس وقت وافر مقدار میں گندم کا اضافی ذخیرہ موجود ہے اور نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
پی ایف ایم اے ساؤتھ کے مرکزی ایگزیکٹو رکن چوہدری عامر عبداللہ نے تجویز دی کہ حکومت یا تو بین الصوبائی نقل و حرکت کی پابندی ختم کرے یا نجی شعبے کو 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے تاکہ ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے دوسرے صوبوں کو گندم اور آٹے کی ترسیل روکنے کے لیے ایگزٹ روٹس اور موٹروے انٹرچینجز پر چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔
مل مالکان نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے مہینوں میں آٹے کی شدید قلت اور مزید مہنگائی ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا اپنی حریف کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹ
اکتوبر
افغان سفیر کی بیٹی میری بیٹی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانی شروع
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
نومبر
صنعتی پیکج کی توسیع کیلئے ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کا آرڈیننس جاری
?️ 3 مارچ 2022صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم
مارچ
امریکہ ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے:میکسیکو
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:میکسیکو کے صدر نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ملک
مئی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا۔ بلاول بھٹو
?️ 2 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
جون
غزہ امن کونسل میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر؛ امن معاہدہ یا تجارتی سیاست؟
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:ٹرمپ کی ایجاد کردہ غزہ امن کونسل عملی امن منصوبے سے
فروری
آپریشن "وعدہ صادق3” اور خطے کے اسٹریٹجک مساوات میں تبدیلی
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: لبنان کے المنار نیوز نیٹ ورک نے ایک نوٹ میں
جون