🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر وزیراعظم عمران خان سے سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفونک گفتگو میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں کو شرمناک قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کی بھی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستانی قوم کے اضطراب سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور حملوں کے خلاف کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی بمباری کی اور ان سے ہونے والی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے مسلم سربراہوں سے آگے بڑھ کر فلسطین کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
مغرب کے یوکرین میں ناکام ہو نے کی وجوہات
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی رکن مارجوری ٹیلر گرین نے خبردار کیا
ستمبر
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملک میں 9 صوبوں کے قیام کی تجویز
🗓️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملک
جولائی
آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کو قومی کاز اور قومی کوشش قرار دیا
🗓️ 10 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے
جون
سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے ویٹو ہونے پر حماس کا ردعمل
🗓️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سلامتی کونسل
مارچ
ڈرامے میں زاہد احمد کی ماں کا کردار نہ نبھانے کا افسوس ہے، حبا علی خان
🗓️ 11 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ انہیں
ستمبر
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ
ستمبر
اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں
ستمبر
50 ہزار صہیونی فوجی حزب اللہ سے کیسے ہارے؟
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں
نومبر