فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا وفاق میں حکومتی اتحاد ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، اس دوران سیاسی اور معاشی حکمت عملی سے متعلق نوازشریف نے فضل الرحمان کی تجاویز سے مکمل اتفاق کیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کرپشن اور معاشی تباہی جیسے حقائق کو عوام کے سامنے لانے اور آئین پامال کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا جب کہ اس دوران پی ٹی آئی کی سیاست کا مقابلہ کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں میں پنجاب معرکہ کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لیے تیل اور بجلی سستی کرنے بھی اتفاق پایا گیا۔

اس سے پہلہے صوبہ پنجاب کے 20حلقوں میں ہوئے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد قائد ن لیگ میاں نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، اس دوران تینوں رہنماؤں نے جلد انتخابات کراونے سے متعلق تجاویز پر غور کیا ، وفاق اور پنجاب میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں رہنماؤں کا موقف تھا کہ عوام نے مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا ، تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جب کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا۔

علاوہ ازیں چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے پی ڈی ایم جماعتوں کے اجلاس میں قرار پایا کہ 63اے کی تشریح کے عدالتی فیصلے پرتحفظات ہیں، نظرثانی اپیل کو فوری سنا جائے، پارلیمان کی قانون سازی کو رول بیک کرنے پر خاموش نہیں رہیں گے،اس کی 73ء کے آئین اور وفاقی پارلیمانی نظام میں گنجائش نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے کے تمام  بینک اکاؤنٹس منجمد

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  پی آئی اے کو ایک اور مشکل کا

نصراللہ جیت گئے:صیہونی عہدہ دار

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار

مغرب کا اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ دوہرا معیار

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے اتوار کو مغرب کے

Jack Ma confirmed as Chinese communist party member

?️ 8 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

شام کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہماری آرزو ہے: اردگان

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قاہرہ میں D8 تنظیم

وزیر اعظم نے حوثی حملوں کوخطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک

غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ خوراک کا انتباہ

?️ 20 اگست 2025غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ

ایران کی صیہونیوں کو ایک اہم نصیحت

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ ایران کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے