فروری میں مہنگائی 31.6 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر رہی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6 فیصد پر پہنچ گئی جو تاریخ کی بُلند ترین سطح ہے۔کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کی گئی مہنگائی کی شرح فروری میں بڑھ کر تاریخی بلند ترین سطح 31.55 فیصد پر پہنچ گئی جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور ٹرانسپورٹ میں بڑا اضافہ ہے، گزشتہ مہینے مہنگائی 27.60 فیصد پر تھی۔

عارف حبیب کارپوریشن کے مطابق جولائی 1965 سے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ سی پی آئی میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

فروری 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بالترتیب سال بہ سال بڑھ کر 28.82 اور 35.56 فیصد ہوچکی ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 4.32 فیصد اضافہ ہوا۔

کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ چند مہینوں سے تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ برس جون سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 20 فیصد سے اوپر ہے۔

سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ ان میں ہوا:

  • ٹرانسپورٹ : 50.45 فیصد
  • الکوحل والے مشروبات اور تمباکو : 49.2 فیصد
  • تفریح اور ثقافت : 48.05 فیصد
  • جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا: 47.59 فیصد
  • ریسٹورینٹ اور ہوٹلز : 34.54 فیصد
  • گھروں کی تزئین و آرائش کی مصنوعات : 34.04 فیصد
  • متفرق اشیا اور خدمات : 33.29 فیصد
  • صحت: 18.78 فیصد
  • کپڑے اور جوتے : 16.98 فیصد
  • گھر اور یوٹیلٹیز : 13.58 فیصد
  • تعلیم : 10.79 فیصد
  • مواصلات: 3.69 فیصد

    افراط زر کی شرح وزارت خزانہ کی 30 فیصد کے تخمینے سے زیادہ ہے۔

    وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپڈیٹ اینڈ آؤٹ لُک میں بتایا تھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 28 سے 30 فیصد کے درمیان رہے گی اور اس کی وجہ حالیہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کو قرار دیا۔

    وزارت خزانہ توقع کرتی ہے کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی ماحول، کرنسی کی قدر میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور فروری میں زیر انتظام قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی زیادہ رہے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں

?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ

فلسطینی حامیوں میں آئرش طلباء بھی شامل 

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ساتھ تثلیث یونیورسٹی کے تعلقات ختم کرنے اور اسرائیل

ٹرمپ پر دوبارہ قاتلانہ حملہ؛ بائیڈن کا ردعمل

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں

اسرائیلی جاسوسی کا ایک بڑا اسکینڈل

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: موساد کی اطالوی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں اخبار

شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو

اندرونی خطرات فوج کی فوجی طاقت کو تباہ کردے گی :صہیونی تھنک ٹینک

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیاسی بحران کے اس حکومت کی فوج کی

تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان 

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ

دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے