?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر فروری میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 1.2 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ فروری میں 2 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو جنوری کی 2 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 14 کروڑ 80 لاکھ یا 6 فیصد کم ہیں۔
تاہم، سالانہ بنیادوں پر فروری میں ترسیلات زر میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ برس فروری میں ایک ارب 99 کروڑ ڈالر کی رقوم موصول ہوئی تھیں۔
مالی سال 22 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 4 ارب ڈالر کم رقوم بھیجی گئیں، اس سے معیشت کو ایک اہم دھچکا لگا کیونکہ ملک ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، بعد ازاں، اُس وقت کی حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئ ایم ایف) سے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی تا فروری کے دوران ترسیلات زر کی آمد پچھلے سال کے مقابلے میں سست روی کا شکار ہے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران پاکستان میں کل 18 ارب 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.2 فیصد یا 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا نقصان ہے، جب 18 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھیجے تھے۔
جولائی تا فروری کے دوران سب سے زیادہ سعودی عرب سے 4 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں، تاہم یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہیں۔
امریکا اور برطانیہ سے موصول ہونے والی رقم بالترتیب 4.7 فیصد اور 1.6 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 14 کروڑ اور 2 ارب 69 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ متحدہ عرب امارات سے آنے والی ترسیلات زر 2.6 فیصد گھٹ کر 3 ارب 12 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
یورپی یونین ممالک سے موصول ترسیلات زر میں ہر مہینے اضافہ ہو رہا ہے، جو رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 9.7 فیصد بڑھ کر 2 ارب 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، پاکستان کو اس مد میں خلیج تعاون کونسل ممالک سے ایک ارب 97 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکی فوج عراق سے جا رہی ہے؟
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے
جنوری
نوازشریف، آصف زرداری اور عمران خان کے مل بیٹھنے سے دیرینہ ملکی مسائل کا حل ممکن ہے، رانا ثنا
?️ 29 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
دسمبر
چین نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق کوہستان میں چینی انجینئروں کی
جولائی
عمران خان کی معافی قبول، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی
اکتوبر
ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہیے: 60% امریکیوں کی نظر
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اتوار کو جاری ہونے والے امریکہ میں نئے پولز سے
جون
موجودہ حالات میں جنگ کی تیاری ضروری ہے: شمالی کوریا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: کورین پیپلز آرمی کے بٹالین کمانڈروں اور سیاسی کمانڈروں کی
نومبر
بجلی اپنی معمول پر آگئی
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں
نومبر
قومی عزم اور پیشہ ورانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے: ترجمان پاک فوج
?️ 27 فروری 2022راولپنڈی ( سچ خبریں ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر
فروری