?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمن نے فلسطین سے متعلق فرانس اور برطانیہ کے مؤقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیری رحمن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا کے بعد بالآخر دنیا کو غزہ کا درد محسوس ہونے لگا ہے، بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق شیری رحمن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس کا فیصلہ انصاف، انسانی ہمدردی اور عالمی امن کی سمت قدم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فرانس، برطانیہ دیگر ممالک کے دباؤ کے بعد اسرائیل نے امدادی ٹرک داخل ہونے کی اجازت دی۔
شیری رحمن نے کہا کہ خوراک اور پانی کو ہتھیار بنا کر ظلم و بربریت کی انتہا کی گئی اور کئی ماہ سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن لاسکتا ہے، اس لیے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو بیانات نہیں بلکہ مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، وزیر اعظم
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
اسرائیل کی درخواست پر ترکی نے حماس کے اہم شخصیات کو بے دخل کردیا: عبرانی میڈیا
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے گلوبز اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر
مئی
یوکرین اور مغرب ایک اور چرنوبل بنانے کے لیے کوشاں: ماسکو
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی بینک کا انتباہ
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بحران کے ایسے مقام پر کھڑا ہے،
ستمبر
کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے
فروری
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی
اکتوبر
بلومبرگ: فلوریڈا میں یوکرین امن مذاکرات ناکام ہوگئے
?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک مغربی ذرائع ابلاغ نے فلوریڈا میں امریکی اور یوکرین
دسمبر
ٹرمپ نے صحت کے پروگراموں کے لیے فنڈنگ روک دی
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے
اگست