?️
کرک (سچ خبریں) فتنہ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو آگ لگا کر ان مریضوں کو زندہ جلا دیا۔
آگ میں جلا کے شہید کیے جانے والے فیڈرل کانسٹیبلری کے تمام اہلکار خیبر پختونخوا کے مقامی تھے۔ خوارج نے اس واقعے کی پوری فلم بندی کر کے اُس کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا، اس طرح کی بربریت سے خوارجین کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام میں خوف و دہشت پھیلائی جا سکے، رمضان کے مقدس مہینے میں خوارج کی جانب سے ایک سافٹ ٹارگٹ کو چنا جانا اور زخمیوں کے ساتھ ظلم ایک کھلی بربریت اور اسلام کے منافی عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق 23 فروری 2026 کو کرک کے علاقے قلعہ شہیدان میں فیڈرل کانسٹیبلری کی پوسٹ پر فتنۃ الخوارج نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس زخمیوں کو لینے پوسٹ پر پہنچیں لیکن واپسی پر دونوں ایمبولینس پر فتنہ الخوارج نے حملہ کر دیا جس میں ایک ایمبولینس کو آگ لگا کر مریضوں سمیت جلا دیا گیا جبکہ دوسری ایمبولینس زخمیوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔
آگ لگنے کی وجہ سے ایمبولینس کا ڈرائیور اور ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار بھی جھلس گیا۔ آگ میں جل کے شہید ہونے والے زخمی اہل کاروں میں فیڈرل کانسٹیبلری کے سپاہی مراد گل، سپاہی ایان خان اور لانس نائیک عادل خان شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان دنیا کے لئے ننگ کا باعث
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے غزہ کی پٹی کے
اکتوبر
پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے فیس معافی پر غور
?️ 18 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ
ستمبر
دیر آئے درست آئے، سہیل آفریدی کی آمد خوش آئند ہے۔ امیر مقام
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ
فروری
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے:و زیر خارجہ
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مطالبہ
اگست
ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے۔ ناصر حسین شاہ
?️ 21 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے
نومبر
ہمارا ہاتھ ابھی ٹریگیر پر ہے:فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ آپریشن روم
اکتوبر
یمن میں امریکی فوجیوں پر کس نے حملہ کیا؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد نامعلوم افراد
ستمبر
اخلاقی اسکینڈل اور میکسیکو میں ایک یہودی ربی کی گرفتاری
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: میکسیکو کی فیڈرل پراسیکیوشن آفس نے انتہاپسند یہودی فرقے ‘لو طهور’