?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے کو دفن کر دیا، عمران خان اینڈ کمپنی پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیئے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا اور سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا اور جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، عدالتی فیصلے کے اضافی نوٹ میں لکھا ہے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ بد نیتی پر مبنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنی چاہیے اور عمران خان نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی وہ بھی غیر آئینی تھی، 7 مارچ کو سائفر پہنچا اور 27 تک وزیراعظم نے اس پر کچھ نہیں کہا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور اگر سازش ہوئی تو اسے پارلیمنٹ کے سامنے لایا جانا چاہیے تھا لیکن حکومت پارلیمنٹ کے سامنے ایسا کچھ نہیں لائی۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا۔
اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت کے مطابق سازش کا بیانیہ خود بڑی سازش تھی، یہ اچانک نہیں ہوا بلکہ پلان کے تحت ہوا، عمران خان فاشسٹ اور پی ٹی آئی فاشزم چاہتی ہے، نیشنل سکیورٹی کے 2 اجلاسوں میں کہا گیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی اور یہ کون سی سازش ہے کہ کسی ملک کے اہلکار کو کہے کہ ہم عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے، عمران خان اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ نہ کھیلیں جبکہ عمران خان کو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہو تو حکومت کو بتا دیں، عمران خان سازش کا بیانیہ کھیل رہے ہیں ایسا کچھ نہیں۔


مشہور خبریں۔
یوم فضائیہ پر ایئرہیڈکوارٹرز میں تقریب، اپنے مشن پر پوری یکسوئی سے کار بند ہیں، ایئر چیف مارشل
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو لڑے
ستمبر
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں وارنٹ معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 24 اکتوبر تک نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان مسلم لیگ
اکتوبر
عمران خان کی ہدایت کے بعد اداروں کے خلاف ٹرینڈز میں کمی
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداروں، خصوصاً فوج کے
اپریل
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیوں نہیں؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ نے اس تنظیم
اپریل
صنعتی پیکج کی توسیع کیلئے ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کا آرڈیننس جاری
?️ 3 مارچ 2022صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم
مارچ
افغان طالبان کا بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:افغان طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر ایک مبارکبادی
جولائی
کاربن اخراج سے متعلق یورپی یونین کے قوانین پاکستانی برآمدات کو سخت متاثر کرنے کیلئے تیار
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جہاں ایک جانب ملک میں توانائی کی قیمتوں
اکتوبر
سعودی عرب، امارات یا اسرائیل یمن کو شکست نہیں دے سکتے: مارکر
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی ویب سائٹ د مارکر نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی
ستمبر