عمران خان کے نظریے کے ساتھ اُن سے بھی دو ہاتھ آگے کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ اُن سے بھی دو ہاتھ آگے کھڑا ہوں۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ و دیگر نے ہسپتال میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کے دوران اُن سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی لاہور کے ہسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ ہسپتال پہنچے جہاں شاہ محمود قریشی سے سلمان اکرم راجہ اور شوکت بسرا نے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان سے خیریت دریافت کی، اس مختصر ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ اُن سے بھی دو ہاتھ آگے کھڑا ہوں۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے تین سابق پارٹی رہنماؤں کی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش کو مسترد کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ہسپتال میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی کے سابق تین رہنماؤں نے ان کے کمرے میں جا کر ملاقات کی اور انہیں اپنی مہم میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم شاہ محمود قریشی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا، شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر کا کہنا ہے کہ سابق رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود اس وقت شاہ محمود قریشی کے کمرے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے جب وہ اکیلے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور فوری ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار سے کہا کہ میرے وکیل کو بلاؤ جو ابھی ایک منٹ پہلے ہی گیا ہے اور اسے بتاؤ کہ کچھ مہمان آگئے ہیں لیکن جب میں واپس پہنچا تو سابق پی ٹی آئی رہنما جا چکے تھے، تاہم یہ ملاقات تقریباً دس منٹ سے کچھ زیادہ جاری رہی، اس دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، یہ غیراعلانیہ ملاقات اس وقت ہوئی جب مبینہ طور پر تینوں میں سے ایک رہنما کو شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

لاکھوں فلسطینیوں پر بھوک سے موت کا خطرہ 

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ

پنجاب میں 60 دن کے لئے رینجرز طلب کر لئے

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید

ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے

انتہائی دائیں بازو کو فروغ دے کر یورپ کے خلاف ٹرمپ کی "ثقافتی جنگ”

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: یورپ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں ڈونلڈ ٹرمپ

ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے

سب جانتے ہیں کہ امریکہ کسی بھی وقت دوسروں کو دھوکہ دے سکتا ہے: لاوروف

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:کراکس میں ایک مشترکہ کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کےدرمیان ہونے والی تازہ ترین

صیہونیوں نے دہشت گردی کی کیوں منطق اپنائی ہے؟

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:صہیونی اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں اس بدلہ کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے