?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کاکہنا ہے کہ عمران خان کی قید ایک عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی،بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے،انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک کے آغاز کیلئے اہم ہدایات دی ہیں۔
پلان کے مطابق 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں گے۔ تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کیلئے نکلیں۔ غلامی سے بہتر ہے میں جیل میں ہی رہوں۔ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔
مجھے یقین ہے پاکستان کے اندر اچھی تبدیلی آئے گی۔عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جوظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے قید میں ساری زندگی کاٹ لوں۔
اس ظلم کے نظام کے خلاف محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں۔ جب بانی پی ٹی آئی تحریک کی بات کرتے ہیں تو حکومت مذاکرات کی بات شروع کردیتی ہے مگر ان سے کیا بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قید میں ہیں۔ 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رہتے ہیں ان کیلئے تمام قیدی والی سہولیات ختم کر دی گئی ہیں بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں صرف 2 گھنٹے باہر نکالتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کیلئے کتابیں بند کر دی گئیں اور بچوں سے ملاقات بھی نہیں کرا رہے۔ عمران خان وہ قید کاٹ رہے ہیں جو پاکستان میں آج تک کسی نے نہیں کاٹی۔علیمہ خان کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے۔ سو سو بندہ ملنے جاتا تھا۔
نواز شریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے اور انہیں ساری سہولیات دستیاب تھیں۔پنجاب میں 26 ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کر کے وہ سیٹیں نوازشریف کو دی جا رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔عمران خان کایہ بھی کہناہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہی کیا ہے آپ ویسے ہی قوم کو آگاہ کر دیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، وزیراعظم کا اظہار اطمینان
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے
ستمبر
یمن پر امریکی حملے؛ خوف و ہراس کی حکمت عملی
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: یمن پر امریکی فضائی حملے کل رات سے جاری رہے
اپریل
حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ
ستمبر
ڈیرہ اسمعٰیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 22 اہلکار زخمی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمعٰیل خان میں صدر تھانے کی حدود میں
مئی
پاکستان کب تک بھیک منگوں کی طرح جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا، مریم نواز
?️ 29 ستمبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ
ستمبر
کیا صیہونی اسرائیلی قیدیوں کو آزاد اور حماس کو ختم کر سکیں گے؟صیہونی وزیر کا بیان
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک وزیر نے اسرائیلی قیدیوں کی آزادی
مئی
آم کی تازگی معلوم کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
?️ 10 مارچ 2021ٹوکیو(سچ خبریں) پھلوں کی تازگی معلوم کرنا ایک حد تک کافی مشکل
مارچ
ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی
ستمبر