?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں،اے ٹی سی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کی بچوں سے عید سے قبل ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے اور انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔
دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی کی جانب سے دلائل مکمل کئے گئے تھے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بچوں سے رابطے اور جیل میں کتابوں کی فراہمی کیلئے دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے بچوں سے بات نہ کرانے اور جیل میں کتابیں فراہم نہ کرنے سے متعلق دو درخواستیں دائر کیں تھیں۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی تھی۔
درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی تھی۔بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے اخبارات، کتابیں اور دیگر سامان وغیرہ بھی فراہم نہیں کی جاتی تھیں۔وکیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میںعدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی تھی کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔بعدازاں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بچوں سے ٹیلی فون پر بات،اخبارات کی فراہمی،ٹی وی بحالی کی درخواستیں منظور کر لیں تھیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج برہم؛ وجہ؟
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے خیبر
جولائی
برطانیہ نے پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
?️ 12 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی
اپریل
جنرل قمر جاوید باجوہ کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
اکتوبر
مسئلہ فلسطین ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے:یمنی رہنما
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر
اگست
امریکہ میں موسم سرما کے طوفان سے 23 افراد ہلاک
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز نے اعلان کیا کہ اوکلاہوما،
دسمبر
امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد کا اعتراف کیا
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے پرتشدد
دسمبر
پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ بڑی سطح پر دہشت گردی ہے: لوکاشینکو
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے
دسمبر
بھارت ظلم و تشدد،گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کر سکتا ، حریت کانفرنس
?️ 9 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی
جون