?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو این اے 89 میانوالی سے بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔
راولپنڈی بینچ میں الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے بانی پی ٹی آئی کی این اے 89 میانوالی کی اپیل پر سماعت کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کو لاہور کے حلقے 122 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی تھی جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف ان کو اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے ریٹرننگ افسر سے دریافت کیا تھا کہ یہ کاغذات کس بنیاد پر مسترد کیے گئے؟
ریٹرننگ افسر نے بتایا تھا کہ دو وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کیے گئے، پہلی وجہ یہ کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے۔
ریٹرننگ افسر نے مزید کہا تھا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مقدمے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
اس سے قبل 30 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کے کاغذات کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نصیر نے چیلنج کیا تھا۔
تحریک انصاف کے وکیل نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ ہم نے ہم نےاین اے 122 کے ریٹرننگ افسر پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی اپنی انکوائری چل رہی ہے اور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔
مشہور خبریں۔
زونگ نے ’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ٹیلی نار کے انضمام‘ کی مخالفت کردی
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل)
اکتوبر
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے عین
جولائی
کینیڈا کی اچانک وارننگ؛ لوگ جرمنی کا سفر نہ کریں
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو جرمنی کے سفر
ستمبر
اربوں کے ڈکیتوں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز
مئی
پاکستان میں دہشتگردی کون کروا رہا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نے تاکید کی
نومبر
F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ
اگست
توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے
اکتوبر
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر