?️
لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20 سے 25 صحافیوں سے ایک افطار ڈنر میں ملاقات کی یہ ملاقات تقریبا سات گھنٹے تک جاری رہی اس ملاقات میں آرمی چیف نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہعمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں
اگر ہم نے زبردستی فیصلے کروانے ہوتے تو عثمان بزدار کو تبدیل کروا دیتے لیکن ہم ایسا نہیں کروا سکے۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان سیاست دان ہیں،بطور سیاستدان وہ بہت ساری چیزیں سمجھتے ہیں،عمران خان کو انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں کہ ہم جو چاہے ان سے کروا لیں ایسا نہیں ہوتا۔
ہم جو بھی کام کرتے تھے وہ عمران خان نے نواز شریف ان سے پوچھ کر کیا کرتے تھے اور اس میں ان کی مرضی شامل ہوتی تھی۔
انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ حکومت کو سوٹ کرتا ہے کہ فوج اور اپوزیشن میں تعلقات تھوڑے خراب رہیں کیونکہ ایسے میں حکومت مضبوط رہتی ہے۔لیکن جب کوئی معاملہ خراب ہو تو ہماری طرف اشارہ کیا جاتا ہے کہ یہ کام ہم نے کیا ہے۔آرمی چیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ویسے تو قانون کی پاسداری کی بات کرتا ہے لیکن نواز شریف کے معاملے میں وہ ایسا نہیں کر رہا۔
ایک طرف ہمیں بتایا جاتا ہے کہ برطانیہ میں قانون کے خلاف کوئی کام نہیں ہوتا لیکن نواز شریف کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔ جب کہ شہباز شریف کی رہائی کی بات ہوئی تو آرمی چیف نے دلچسپ انداز میں کہا کہ یہ بھی ہم پر ڈال دیں۔آرمی چیف نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کچھ ایسا ہو یا کسی سیاستدان کی رہائی ہو تو ہمارے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے۔جس سے فوج کی مفاہمت کی پالیسی قرار دیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف
اکتوبر
اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ
جون
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے بغداد دورہ کا امکان
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعے نے عراقی اخبار المادی
جولائی
حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا حکومت
جولائی
غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی
جولائی
بلوچستان: نوشکی کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم
?️ 7 اکتوبر 2024 نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو
اکتوبر
غزه کی جنگ میں امریکہ کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو
نومبر
ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی
?️ 3 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اہم قدم
جون