?️
لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار حسن نثار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں یہ بیان بظاہر سو فیصد درست ہے لیکن دو ٹوک اور صاف کہنا چاہوں گا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر کام کر رہے ہیں۔
میں سمجھ سکتا ہوں عوام کو تکلیف بہت زیادہ ہے۔پاکستان کی معیشت کا جس طرح بیڑہ غرق کیا گیا تھا اس کو صحیح ہونے میں ابھی اور تکالیف سے گزرنا پڑے گا اور اگر عوام اذیت برادشت کر لیں گے تو فتح انہی کی ہو گی۔حسن نثار نے لاہور کی آلودگی کے حوالے سے کہا کہ دو ہزار جرمانہ لگانا مسئلے کا حل نہیں لیکن بدقسمتی سے ان لوگوں کے پاس اسی طرح کے حل ہوتے ہیں۔
اس ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ سیاسی آلودگی، مالیاتی آلودگی، جسمانی آلودگی ،نفسیاتی آلودگی ، غرض ہر طرح کی آلودگی اپنے عروج پر موجود ہے۔یہاں واضح رہے کہ پنجاب کے وسطی علاقے مسلسل چھٹے روز شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے. ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 407 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا شہر انچون ہے جہاں آلودگی 239 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے. ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی لاہور ہی 407 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ساہیوال 402 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ اور رائے ونڈ 358 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اس فہرست میں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے.
مشہور خبریں۔
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات
مئی
اقوام متحدہ کا فلسطینی مکانات کے انہدام کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت سے فلسطینیوں کے مکانات اور عمارتوں
فروری
These Foods to Absolutely Avoid If You Want Clear, Glowing Skin
?️ 8 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
لیبیا کے انتخابات میں سہولت کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کی تجویز
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی ایلچی سٹیفنی ولیمز نے
مارچ
روس افریقہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ
اگست
آرمی چیف نے منشیات فروشوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے
جولائی
وزارت جنگ کے خلاف شکایات کا حجم
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کالکالسٹ اقتصادی اخبار کے مطابق آہنی تلواروں کی جنگ وزارت جنگ
ستمبر