عدالت کا مونس الہیٰ کے اٹھائے گئے دوست کو پیش کرنے کا حکم

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے مونس الہیٰ کے دوست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہٰی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے احمد فاران کے بھائی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں عدالت نے مونس الہٰی کے قریبی ساتھی کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، درخواست میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو ایف بی آر نے بیرون ملک دوروں اور سرمایہ کاری کا تمام ریکارڈ طلب کیا، ایف آئی اے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کیلئے چند دن کی مہلت طلب کی۔

درخواست گزارسلمان ظہیر نے کہا کہ احمد فاران خان کی بازیابی کیلئے کوششیں کیں، مقدمہ بھی درج کروایا گیا، تاہم احمد فاران کے متعلق کوئی علم نہیں ایف آئی اے نے کہاں رکھا ہے، عدالت احمد فاران خان کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی نے بتایا تھا کہ میرے دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا، ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا لیکن اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا کہ پرچہ دو، لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے بیانیے کی تلاش

?️ 16 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ہاتھوں کئی بار شکست

پاکستان کا بھارت کو سخت انتباہ

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستان کے فوجی ترجمان نے بھارت کے حکام کی حالیہ خطرناک

وزیر اعظم نے سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی

?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو

ظاہر جعفر کو سزائے موت، فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

حکومت کا ہر شہری کو بیمہ پالیسی کی سہولت دینے کا فیصلہ

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ہر شہری کو بیمہ پالیسی حاصل

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں شریک ہونے ایم این ایز کی تعریف کیوں کی

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بیماری کے باوجود پارلیمنٹ

لوور سے کون سے زیورات چرائے گئے؟

?️ 20 اکتوبر 2025لوور سے کون سے زیورات چرائے گئے؟ فرانس کے مشہور لوور میوزیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے