?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہییں، صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے۔
لندن میں میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نااہل کیا گیا اور ایک سازش کے ذریعے 2018میں عمران نیازی کو ملک پر مسلط کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ثاقب نثار نے از خود نوٹس کا اختیار عوامی مفاد میں نہیں بلکہ عمران نیازی کو کامیاب کرانے کے لئے استعمال کیا وہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے تھے اور ان کا واحد مقصد نوازشریف کو ہرانا اور عمران نیازی کو کامیاب کرانا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آڈیو لیکس نے وہ تمام کردار بے نقاب کر دیئے ہیں جو اس سازش کا حصہ تھے اورثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر عام پر آنے کے بعد اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ عمران نیازی کو کسی بھی طریقے سے اقتدار میں لانے کے لئے سازش کی گئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی نے ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی آڈیو لیکس کے مسئلے کو اٹھایا ہے اور اس کی تحقیقات ہوں گی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئین کے مطابق ایک ہی روز ہونے چاہئیں ، یہ ممکن نہیں ہے کہ صوبوں میں انتخابات مختلف تاریخوں پر ہوں جس سے انتخابی نتائج پر اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا حق چھینا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ قانون سازادارے کا آئینی اور قانونی حق ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان کے استحقاق اور اس کا آئینی اختیار کا ہر صورت تحفظ کریں گے، اس کے لیے پوری پارلیمان یکسوع ہے اور پارلیمنٹ اپنے دائرے میں رہ کر اپنے حق کو منوائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیے ماضی کی دہائیوں میں پنجاب کے حوالے سے جو غلط تاثر قائم کیا جارہا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت حد وہ زائل ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین
مارچ
اسرائیل کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو دھمکی
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے مندوب کے توسط سے حماس
اپریل
پاکستانی فلم انڈسٹری بھارتی شوبز کی توسیع تھی، واسع چوہدری
?️ 5 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) معروف فلم لکھاری، ٹی وی میزبان اور اداکار واسع
دسمبر
غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تفصیلات
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
بنگلہ دیش کی وزیراعظم بھارت پہنچیں
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا نے تصاویر شائع کرکے اعلان کیا
اگست
نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
?️ 21 مئی 2025نوشہروفیروز (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن
مئی
فلموں میں ڈانس نہیں کر سکتا، فواد خان
?️ 15 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’منی
اپریل
نیٹو کمانڈر کی عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: عراق میں اپنے مشن کے اختتام کے موقع پر عراق
مئی