صدر آزاد کشمیر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چودھری انتقال کرگئے

سلطان محمود

?️

مظفرآباد (سچ خبریں) صدر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چودھری وفات پا گئے۔

وہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل تھے، اُن کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اُن کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے تھا، ان کے والد چودھری نور حسین بھی کشمیر کی سیاست کا ایک نمایاں نام رہے۔ مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنی سیاسی خدمات اور عوامی فلاح کے لیے طویل عرصہ کام کیا اور آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

صدر آزادکشمیر کی نماز جنازہ کل (بروز اتوار) دن 3 بجے کھڑی شریف میرپور میں ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب صدر آزادکشمیر کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

بیرسٹر سلطان محمود 1996 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے، وہ پانچ سال وزیراعظم رہے اور اس کے بعد 2001 میں قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے، 2005 میں انہوں نے پیپلز مسلم لیگ قائم کی، 2021 کے انتخابات میں وہ پہلے رکن اسمبلی اور پھر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صدر آزاد کشمیر منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی وفات پر افسوس اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

این ایس سی کے دونوں اعلامیوں کے بعد سازش کی تصدیق ہو چکی:گورنر پنجاب

?️ 6 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی

اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، احسن اقبال

?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

اسرائیل نے ایرانی دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جن

قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پاس کروایا

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں جاری قومی اسمبلی

پاکستان اور چین سائنسی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال

?️ 25 ستمبر 2025گوانگژو: (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان

بحران کا شکار فوج؛ صہیونی معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لانے والے فاشسٹ فوجی

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ تشدد اور جرائم کی جڑیں جعلی صہیونی حکومت کی بنیادوں

ارجنٹائنی شہریوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے