صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لورالائی میں فتنۃ الہندوستان کے ہاتھوں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر بےگناہ شہریوں کو بےدردی سےقتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔

صدر نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان مین انتشار، بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنۃ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے، بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، دہشت گردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، فتنۃ الہندوستان کے پروردہ دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے، یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا، پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، دہشت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بےگناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانےکی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بےگناہ لوگوں کو نشانہ بنا کربدترین بربریت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور خاتمہ کریں گے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور آلہ کاروں کی ہر سازش قوم کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

آپریشن غضب للحق: کابل، ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے، ایمونیشن، ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

?️ 16 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کے

دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی

بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تباہی

?️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ شدید

پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کی تحقیقات اور ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی

شامیوں کو امریکی زہریلی رشوت / کاغذ پر نیا مشرق وسطیٰ

?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: شام کے عبوری صدر الجولانی اور صیہونی حکومت کے درمیان

صیہونی حکومت کا 4 جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:   صیہونی اخبار Haaretz کی ویب سائٹ نے بدھ کے روز

آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت امت اسلامی کی عزت کا دفاع ہے: مراجع تقلید کا فتویٰ

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدارتی منصب ایک ایسے شخص کے سپرد کیا گیا

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت

?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے