شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

🗓️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،  پولیس اور رینجرز جو حکمت عملی مرضی بنائے، مجھے رزلٹ چاہیے۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، مجھے پولیس اور رینجرز سڑکوں پر نظر نہیں آتیں۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائم سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈپٹی ڈی جی رینجرز، ڈی آئی جی ساؤتھ، خفیہ اداروں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، مجھے پولیس اور رینجرز سڑکوں پر نظر نہیں آتیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں اب بالکل برداشت نہیں، شہر کا خود سرپرائز وزٹ کروں گا، پولیس اور رینجرز کی جو بھی حکمت عملی ہے وہ بنائے مجھے رزلٹ چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ایس ایچ او کو اپنے علاقے کا پتہ ہوتا ہے کہ کون اسٹریٹ کرمنلز ہیں۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم فروری تا 20 تک شہر میں ڈکیتی کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوئے، 58 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس پر سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ صورتحال کسی صورت قبول نہیں، امن و امان ہر صورت ٹھیک ہونا چاہیے، پولیس جو بھی اقدامات کریں مجھے فوری بہتری چاہیے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کو 15 دن کی پرفارمنس بنانے کی ہدایات دے دی اور کہا کہ جو تھانیدار جرائم کنٹرول نہیں کر پارہا اسکو فارغ کریں۔انہوں نے نشے کے عادی افراد کو بحالی سینٹر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اس طرح وہ کرمنل ایکٹوٹیز نہیں کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کراچی میں 60 ہزار پولیس اہلکار موجود ہیں اور اس وقت 15 ہزار کانسٹیبلز کی پوسٹ خالی ہیں۔سید مراد علی شاہ نے پولیس میں اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کو پُر نہ کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھرتیاں فوری طور پر شروع کی جائیں۔

اس پر آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ بھرتیاں اس وقت بھی جاری ہیں۔اس پر وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ جیل سے کچھ گینگ آپریٹ ہوتے ہیں، جیل میں بھی ان پر آپریشن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ اب ٹینڈرنگ کی اسٹیج پر ہے، جس کا عمل تیز کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

ہم نے ابھی تک شام میں اپنی افواج کو نشانہ بنائے جانے کا بدلہ نہیں لیا ہے

🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:  معتبر ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ابھی تک شام

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے

🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ

9 مئی کے پرتشدد واقعات: عدالت کا پی ٹی آئی خواتین کا مزید ریمانڈ سے انکار

🗓️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سرور روڈ پولیس

کئی سالوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد ابو ظہبی ولی عہد کی ترک صدر کے ساتھ گفتگو

🗓️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ابوظہبی اور انقرہ کے درمیان برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد

فرانس لبنان اور سعودی عرب کے درمیان کیوں ثالثی کر رہا ہے؟

🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے ذریعے

روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ

🗓️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی

دردانہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کا گہرے دکھ کا اظہار

🗓️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر

پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران سے ملاقات حکومت کو کروانی ہے، یہ میری ذمہ داری نہیں، ایاز صادق

🗓️ 11 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے