?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدا کے خاندان کی قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ گئے، ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیر داخلہ نے شہید کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے ان کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی، شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے،اس موقع پرمیجر زیاد سلیم کے بھائی نے محسن نقوی کو شہید کا آخری آڈیو پیغام بھی سنایا۔
اس موقع پر زیاد سلیم کی والدہ نے کہا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی، والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کا وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا۔ وہ زخمی ہونے کے باوجود ساتھیوں کو بچاتے رہے۔
مشہور خبریں۔
طوباس کے جنوب میں صہیونی جارحیت پسندوں کو نشانہ بنانا گیا
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے صحافی نے اس بات پر زور دیا
فروری
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی اور غزہ کے مستقبل پر سیمینار کا انعقاد
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:گزشتہ روز قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی
مارچ
کیا غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہوگی؟
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: کیا غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے یا بڑھتے
مارچ
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر وزراء کو شدید اعتراض
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان
ستمبر
افغان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا ناقابل معافی ہے:70 ممالک
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:دنیا کے 70 سے زائد ممالک اور یورپی یونین نے مشترکہ
مارچ
اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے
مئی
یمن کے خلاف امریکی دوغلہ پن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ ایک طرف یمن میں جنگ بندی کی حمایت کر رہا
اگست
بالاچ مولا بخش کا مبینہ ماورائے عدالت قتل: لانگ مارچ ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا، 20 مظاہرین گرفتار
?️ 18 دسمبر 2023ڈیرہ غازہ خان: (سچ خبریں) بلوچستان کے شہر تربت میں محکمہ انسداد
دسمبر