شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 19نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

پیر کو سماعت کے دوران شہباز گل اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، شہباز گل نے کہاکہ اگر اجازت دے دیں تو میں بات کرنا چاہتا ہوں، میری کھانسی کی وجہ سینے میں درد ہے جو اب بھی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں نے سرٹیفکیٹ کو قبول کیا،علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عام کیسز میں بھی سرٹیفکیٹ دیا جائے تو قبول ہوتا ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ حماد یوسف کدھر ہیں،جس پر وکیل نے بتایاکہ وہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں،جج نے ریمارکس دیے کہ آج میں کاپیاں تقسیم کروں گا۔

اس موقع پر شہباز گل کے وکیل نے نقول تقسیم کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ برہان معظم لاہور سے آتے ہیں، راستوں کی بندش کیوجہ سے وہ نہیں پہنچ پا رہے،دیگر ملزمان کا بھی بتایا جائے، سلمان اقبال کا کیا ہوا، اب اکیلے اکیلے تو کیس نہیں چلے گا،عدالت نے کہاکہ نقول تقسیم کرتے ہیں فرد جرم غائد ہونے پر آپ نے اعتراض کرنا ہے،مجھے پراسیکیوشن نے چالان دو کے ٹرائل کے لیے بھیجی ہے، جب دوسرے آئیں گے تو ان کو دیکھیں گے،میں نے پہلے دن عرض کی تھی آپ نارمل کیس کی طرح لے جائیں، علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ نارمل کیس میں آپ نے تین تین دن کی تاریخ نہیں ڈالی،جج نے کہاکہ آپ کی ابھی فارمل تاریخ چل رہی ہے،میں تمام کیسز میں دو سے تین دن کی تاریخ دیتا ہوں،یہ بہت حساس صورتحال میں ہیں،آپ کے کہنے پر پہلے روز 14 دن کی تاریخ دی تھی۔

علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ دو کی حد تک چالان آیا ہے باقی کا سٹیٹس کیا ہے۔جج نے کہاکہ آپ کے دلائل یہ ہیں کہ آج وکالت نامہ آیا ہے،آپ کا اعتراض ہے کہ نامکمل چالان آیا ہے،میں باقیوں کا سٹیٹس مانگ لیتا ہوں،گزشتہ کئی پیشیوں سے نقول فراہم نہیں ہو رہی۔سرکاری وکیل نے کہاکہ باقی کاز لسٹ کے حساب سے اس کیس کو دیکھا جائے،علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ برہان معظم نے بھی درخواست دی ہے وہ آج نہیں آسکتے۔

جج نے کہاکہ میں آج نقول فراہم کر دیتا ہوں ۔ جس پر وکیل علی بخاری نے کہاکہ آپ برہان معظم کی درخواست تو دیکھ لیں وہ پیش ہوں گے تو نقول فراہم کر دیجئے گا،آپ دو تین دن کی تاریخ دے دیں برہان معظم پیش ہو جائیں گے، نقول بھی ان کی موجودگی میں فراہم کی جائیں تاکہ وہ بحث بھی کر سکیں۔عدالت نے استفسار کیاکہ حماد یوسف کیا آپ کو بھی نقول فراہم کر دیں،مطلب آج آپ نقول نہیں لینگے۔شہباز گل نے کہاکہ ہمارے سینئر کونسل نہیں ہیں ہم میں اتنی ہمت کہاں کہ نقول لے لیں،جج نے کہاکہ حماد یوسف آپ اس تاریخ پر آجائیں پھر دیکھتے ہیں، ٹکٹ آپ کو شہباز گل دے دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت12 نومبر تک کیلئے ملتوی کی تھی۔

مشہور خبریں۔

وکی پیڈیا کو بھارت میں قانونی جنگ کا سامنا

🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: آن لائن مفت اور غیر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے

جامعہ پنجاب: تحقیقات میں سینئر سیکیورٹی افسر طلبہ سے جھگڑے کا ذمے دار قرار

🗓️ 25 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں گارڈز اور طلبہ

کورونا:سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

🗓️ 26 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ

روسی بغاوت کے دوران یوکرین کو مغربی ممالک تجویز

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع کے مطابق روس میں وگنر نامی جنگجو گروپ کے

یوٹیوب کے آزادی بیان کے کھوکھلے دعوے

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: یوٹیوب کمپنی نے آزادی بیان کے خلاف اپنی پالیسیوں کے

ایران نے زیرِقبضہ بحری جہاز پر موجود پاکستانی شہریوں کو چھوڑنے کی منظوری دے دی

🗓️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تہران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر

شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں

پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2024 بل منظور، کسانوں پر سپر ٹیکس لگے گا

🗓️ 15 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس پنجاب بل 2024

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے