?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ہر سیاسی برائی کا سرچشمہ قرار دے دیا اور کہا کہ پرویز رشید ہر سیاسی برائی کا منبع ہیں، پاکستان میں تیل سستا جس کا اعتراف بھارت کی پارٹی بھی کر رہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویز رشید ہر سیاسی برائی کا منبع ہیں ، پرویز رشید انڈیا کی کانگریس پارٹی کہہ رہی ہے پاکستان میں پیٹرول سستا ہے ، بھارت کی دوسری بڑی پارٹی کہتی ہے بھارت میں تیل مہنگا ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کیا ہے ، کوئی کہتا ہے کہ 2022 اور 2023 کا سورج نہیں دیکھنا ، آج نہیں تو کل ہم سب نے جانا ہے ، مہنگائی کے باعث پوری دنیا میں شدید تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔
دوسری جانب ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پیٹرول، معیشت اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے ، عمران خان استعفٰی لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں، ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی، چینی کے بعد پٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی نے مختلف ممالک کو متاثر کیا ، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی ، جہاں بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو کووڈ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بری طرح متاثر کیا ہے ، پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ پر سائبر حملوں کے سیلاب کا نیا ریکارڈ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی حکومت کے ایک ادارے کے سروے سے پتہ چلتا ہے
نومبر
ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ دیا، ہیرا پھیری کے الزام نے شدت اختیار کر لی
?️ 14 نومبر 2025 ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ
نومبر
موجودہ حالات میں ہماری فوج اگلی جنگ نہیں جیت سکے گی: صیہونی جنرل
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک جنرل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ
جون
فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے: ٹرمپ کے نائب
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے معاون صدر نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کی
اگست
لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:لیبیا میں سابق وزیر خارجہ نجلاء المنقوش اور اسرائیلی وزیر خارجہ
جنوری
حماس کا سعودی حکام سے مطالبہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:حماس ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ریاض کو
اپریل
آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کو قومی کاز اور قومی کوشش قرار دیا
?️ 10 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے
جون
عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے، چیف جسٹس
?️ 13 ستمبر 2025مظفرآباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک
ستمبر